Bharat Express DD Free Dish

Shanghai Cooperation Organisation

وزیر اعظم نے دہشت گردی کے خلاف بھارت کا موقف واضح کرتے ہوئے کہا کہ صرف دہشت گردانہ حملوں کے ردعمل تک محدود رہنا کافی نہیں ہے۔ دہشت گردی کی مالی معاونت، دہشت گردوں کی بھرتی، انتہا پسندانہ نظریات اور محفوظ پناہ گاہوں کے پورے نظام کو تباہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس سنگین مسئلے پر تمام ممالک کو ایک آواز میں بات کرنی چاہیے اور دہشت گردی کے معاملے میں دوہرے معیار کی کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے۔

شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن (ایس سی او) سمٹ میں حصہ لینے کے لئے وزیرخارجہ ایس جے شنکرپاکستان میں ہیں۔ یہاں پہنچنے پران کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ ان کا یہ سفر 9 سال بعد کسی ہندوستانی ہائی کمشنرکا یہ پہلا دورہ ہے۔

پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کی میزبانی کررہا ہے۔ وزارت خارجہ کی ترجمان زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان کا ہندوستان کے ساتھ براہ راست دوطرفہ تجارت نہیں ہے۔

خارجہ امورکے وزیر ایس جے شنکر نے اسلام آباد کو دہشت گرد تنظیموں کی مدد جاری رکھنے پرتنقید کا نشانہ بنایا۔ پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کودہشت گردی کو فروغ دینے والا اورجوازفراہم کرنے والا ترجمان قراردیا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کا بنیادی مقصد متعدد موضوعات پر اتفاق رائے پیدا کرنا ہے جیسے کہ متعلقہ ممالک کے درمیان تعاون، جرائم اور دہشت گردی کے خلاف جنگ، بیرونی سفر اور تجارت میں سہولت فراہم کرنا، قومی سلامتی میں تعاون، تکنیکی تعاون اور دیگر شعبوں میں تعاون۔

وزیر خارجہ ایس جے شنکر جمعرات کو روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف، چینی وزیر خارجہ کنگ گینگ اور ازبکستان کے وزیر خارجہ کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کریں گے

پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی آج گوا پہنچیں گے۔ وہ شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ گوا پہنچنے سے پہلے انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں شرکت کا میرا فیصلہ شنگھائی تعاون تنظیم کے چارٹر کے تئیں پاکستان کے مضبوط عزم کی عکاسی کرتا ہے

روس کے وزیردفاع کے ذریعہ چین کے حق میں بیان دینے اور جن تنظیموں سے ہندوستان جڑا ہے، ان کی مخالفت کرنے کے بعد نئے حالات بنتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔

Shanghai Cooperation Organisation: حنا ربانی کھار نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی تحفظ حاصل ہے، لیکن ہندوستان میں اقلیتوں کے ساتھ برا سلوک کیا جا رہا ہے۔

پاکستان کے وزیراعظم یا وزیرخارجہ ذاتی طور پراگرایس سی اومیٹنگ میں حصہ لینے کا فیصلہ کرتے ہیں تو یہ 2011 کے بعد سے اسلام آباد سے ہندوستان کا پہلا دورہ ہوگا۔