Bharat Express

بین الاقوامی

سنگاپور کے ایک سرکردہ گروپ کی جانب سے سرمایہ کاری کا یہ بڑا اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پی ایم نریندر مودی سنگاپور میں پہنچے ہیں۔ یہ اگلے 4 سالوں میں تقریباً 45,000 کروڑروپے کی سرمایہ کاری کریں گے۔

غزہ-اسرائیل جنگ بندی کے درمیان اسرائیل نے غزہ-مصرکاریڈور سے متعلق ایک ایسی شرط رکھ دی ہے، جس پراب سعودی عرب نے بھی اسرائیل کی مذمت کی ہے۔ اسرائیل کی اس شرط کے خلاف سعودی عرب نے مصرکی مکمل حمایت کی ہے۔

عمر علی سیف الدین مسجد برونائی کی دو قومی مساجد میں سے ایک ہے۔ اس کے ساتھ یہ برونائی کا قومی نشان بھی ہے۔ یہ مسجد ملک کی سب سے بڑی اور قدیم مساجد میں سے ایک ہے۔

وزیر اعظم  نریندر مودی نے آج بندر سیری بیگوان میں مشہور عمر علی سیف الدین مسجد کا دورہ کیا۔وزیراعظم کا استقبال برونائی کے مذہمی امور کے وزیر محترم پہین داتو استاذ حاجی آونگ بدر الدین نے کیا۔ برونائی کے وزیر صحت داتو ڈاکٹر حاجی محمد عشام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے منگل کے روز کہا کہ دو روسی بیلسٹک میزائل یوکرین کے وسطی مشرقی علاقے میں اساتذہ کے انسٹی ٹیوٹ اور ہسپتال کے قریب گرے ہیں ، جس کے نتیجے میں کم از کم 41 افراد ہلاک اور 180 زخمی ہوئے ہیں۔

درحقیقت حماس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں حماس نے کہا ہے کہ اگر جنگ بندی کا معاہدہ نہیں ہوا تو دیگر یرغمالی بھی کفن میں اپنے گھروں کو واپس جانے والے ہیں۔ دراصل حماس ناراض ہے کہ ایک طرف اسرائیل اپنے قیدیوں کی رہائی چاہتا ہے تو دوسری طرف اس کی فوج مسلسل حملے کر رہی ہے۔

متحدہ عرب امارات کے سرکاری میڈیا کے مطابق شیخ محمد کی طرف سے معافی کا اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے، جب چند روز پہلے ہی انہوں نے محمد یونس کو بنگلہ دیش کا عبوری رہنما بننے پر مبارکباد دی تھی۔بنگلہ دیش میں پرتشدد ہنگاموں کے بعد شیخ حسینہ ملک چھوڑ کر بھارت چلی آئی تھیں۔

غزہ میں 11 ماہ سے جاری جنگ کو روکنے کی تمام کوششیں کی جارہی ہیں۔ ہفتہ کے روز غزہ کی سرنگ سے 6 یرغمالیوں کی لاش ملنے کے بعد اسرائیل کے لوگوں میں کافی ناراضگی ہے۔ لوگ چاہتے ہیں کہ نیتن یاہو حکومت جلدازجلد حماس کے ساتھ سیز فائرمعاہدہ کرے، لیکن اتحادی کابینہ کے وزراء اسے روکنے کے لئے پوری طاقت لگا رہے ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ  فیک خبروں کے معاملے میں ایکس کے خلاف یہ کارروائی کی گئی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ عدالت کا ماننا ہے کہ ایکس پلیٹ فارم پر بہت ساری فیک خبریں ہیں جس سے یوزرکو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

روسی میڈیا اسپوتنک نے اطلاع دی ہے کہ منگولیا میں ولادیمیر پوتن روس-منگولیا جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے ساتھ ساتھ مزید دوطرفہ تعلقات پر بھی بات کریں گے۔