جارجیا کے گڈوری میں ایک بھارتی ریسٹورنٹ میں12ہندوستانی شہریوں کی دردناک موت ہوگی ہے ،جس سے پوری بھارتی کمیونٹی میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ بھارتی ہائی کمیشن نے کہا کہ یہ واقعہ کاربن مونو آکسائیڈ کی وجہ سے پیش آیا۔ جارجیا کی وزارت داخلہ نے ابتدائی تحقیقات کے بعد تصدیق کی ہے کہ کسی بھی طرح کی چوٹ یا تشدد کے نشان نہیں ملے ہیں۔
جارجیا کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ ابتدائی تحقیقات میں کسی زخم یا تشدد کے نشان نہیں ملے۔ مقامی میڈیا نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ تمام لوگوں کی موت کاربن مونو آکسائیڈ گیس کی وجہ سے ہوئی۔
میڈیا رپورٹس اور مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ تمام اموات کاربن مونو آکسائیڈ کے اخراج کی وجہ سے ہوئیں ہیں۔ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ریسٹورنٹ کی دوسری منزل پر واقع بیڈ روم کے قریب پاور جنریٹر رکھا گیا تھا ،جسے بجلی کٹنے کے بعد آن کر دیا گیا تھا۔ جنریٹر چلنے سے پیدا ہونے والی کاربن مونو آکسائیڈ بند کمرے میں جمع ہوگئی، جس کے باعث وہاں موجود تمام افراد دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے۔
جارجیا پولیس نے اس واقعے کے حوالے سے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 116 کے تحت لاپرواہی سے قتل کا مقدمہ درج کیا ہے۔ ماہرین کی ٹیم موقع پر تحقیقات کر رہی ہے اورفارنسک ٹیسٹ کے ذریعے موت کی اصل وجہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
اس واقعے کے بعد حفاظتی انتظامات پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ مقامی گورننس اور سیکورٹی خدشات پر سنجیدہ بات چیت کی جارہی ہے، خاص طور پر بند جگہوں پر جنریٹرز کے استعمال کے حوالے سے۔ جارجیا کی وزارت داخلہ نے اس معاملے میں لاپرواہی سے قتل کا مقدمہ درج کیا ہے۔
— India in Georgia (@IndEmbGeorgia) December 14, 2024
جارجیا میں ہندوستانی سفارت خانے نے غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’12 ہندوستانیوں کی جارجیا کے گڈوری میں موت ہوگئی ہے۔ دکھ کی اس گھڑی میں ہم لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مرنے والے ہندوستانیوں کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے مشن مقامی حکام سے مسلسل رابطے میں ہے۔ ہم تمام ضروری مدد فراہم کریں گے۔
بھارت ایکسپریس