Bharat Express

بین الاقوامی

ژنہوا خبر رساں ایجنسی نے مقامی میڈیا آؤٹ لیٹ طلوع نیوز کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ وزارت کے مطابق، گزشتہ ایک سال میں مجموعی طور پر 1.78 ملین افغان مہاجرین بیرون ملک سے اپنے وطن واپس جا چکے ہیں۔

چین میں مزدوروں کے پاس جدید ترین مصنوعات تیار کرنے کے لیے درکار مخصوص مہارتیں ہیں، جو اعلیٰ معیاری مصنوعات بنانے میں مدد کرتی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق امریکی صدر کے بیٹے کے خلاف کیس کا فیصلہ 16 دسمبر کو سنایا جائے گا۔خبر ایجنسی کے مطابق ہنٹر بائیڈن پر ٹیکس کی مد میں کم از کم 14 لاکھ ڈالر ادا نہ کرنے کا الزام تھا۔خبر ایجنسی کے مطابق ہنٹر بائیڈن کے اعتراف جرم کا مقصد اپنے خاندان کو مزید شرمندگی سے بچانا ہے۔

روسی صدر نے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ امریکی عوام کس کا انتخاب کرتے ہیں اور اس سے کچھ فرق نہیں پڑتا روس کیا سوچتا ہے یا کس کی حمایت کرتا ہے، جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ انتخابات میں کون فیورٹ ہے، اس کا تعین کرنا ہمارا کام نہیں، یہ کام بھی امریکی عوام نے کرنا ہے۔

شیخ حسینہ نے 13 اگست کو ایک بیان دیا تھا، جس میں شیخ حسینہ نے بنگلہ دیش میں ہلاکتوں اور تشدد کو دہشت گردی کے واقعات قرار دیا تھا۔

ان کی واحد ناکامی 2000 میں ہوئی، جب انہوں نے پیشن گوئی کی کہ ال گور جارج بش کے خلاف جیت جائیں گے اور تکنیکی طور پر وہ وہاں بھی صحیح تھے، یہ دیکھتے ہوئے کہ گور نے پاپولر ووٹ جیتا تھا اور انتخابی ووٹ کا فیصلہ امریکی سپریم کورٹ نے کیا تھا۔

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین کے ساتھ امن مذاکرات کی بات کی ہے جو کہ ایک بڑی راحت ہے۔ جمعرات (05 ستمبر) کو روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ چین، بھارت اور برازیل یوکرین پر امن مذاکرات میں ثالثی کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

وزارت خارجہ کے دفتر نے کہا کہ قونصلیٹ کا کوئی ملازم زخمی نہیں ہواہے۔ حملہ آور کو سکیورٹی فورسز نے پکڑ لیا ہے، جو صورتحال کو سنبھال رہے ہیں۔ یروشلم پوسٹ کے مطابق 52 سال قبل میونخ میں بھی ایسا ہی حملہ ہوا تھا۔

ڈنمارک پولیس نے غزہ کی صورتحال اور مغربی کنارے پر اسرائیل کے قبضے کے خلاف کوپن ہیگن میں ہونے والے ایک احتجاج میں ماحولیاتی تحفظ کے لیے دنیا بھر میں منفرد شہرت حاصل کرنے والی یورپی ملک سویڈن کی شہری گریٹا تھنبرگ کو حراست میں لے لیاہے۔

شمالی جارجیا کے ایک ہائی اسکول میں بدھ کی صبح فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور نو دیگر کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ حکام نے اس کی تصدیق کی ہے۔جارجیا بیورو آف انویسٹی گیشن کے ڈائریکٹر کرس ہوسی نے میڈیا کو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں دو طالب علم اور دو اساتذہ شامل ہیں۔