Bharat Express

بین الاقوامی

روس کی فوج نے کہا ہے کہ یوکرین نے امریکی دور مار میزائلوں سے سرحدی خطے بریانسک میں فوجی تنصیب کو نشانہ بنایا ہے، امریکی حکام کی جانب ہتھیاروں کے استعمال کی اجازت ملنے کے بعد یہ پہلا حملہ ہے۔روسی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’دشمن نے صبح 3 بجکر 25 منٹ پر بریانسک میں ایک تنصیب کو 6 بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

غزہ کی عوام نے بارہا مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں داخل ہونے والے امدادی ٹرکوں کو لوٹنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ امداد کو بلیک مارکیٹ میں مہنگے داموں پر فروخت ہونے سے روکا جا سکے۔

سردیوں کے دوران بھارت کے دارالحکومت دہلی میں 72 فیصد ہوا شمال مغرب سے آتی ہے۔ ان ہواؤں کے ساتھ راجستھان، پاکستان اور افغانستان کی دھول ملک کی راجدھانی دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں تک پہنچ جاتی ہے۔

ہرینی امرسوریا نے سری لنکا کے 16ویں وزیر اعظم کے طور پر چارج سنبھال لیا ہے۔ وہ سری لنکا کی تاریخ میں وزیراعظم کے عہدے پر فائز ہونے والی تیسری خاتون بن گئی ہیں۔

پاکستان کے لاہور میں واقع میو اسپتال میں آلودگی کے شکار 4000 سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا ،جب کہ جناح اسپتال میں 3500 مریضوں کا علاج کیا گیا۔

دوسری جانب صدر جوبائیڈن نے یوکرین کو روس کے خلاف امریکی اسلحہ استعمال کرنے کی اجازت دے دی، امریکا کی جانب سے یوکرین کو دیے گئے میزائل 300 کلومیٹر تک باآسانی ہدف کو نشانہ بناسکتے ہیں۔

اسرائیلی صدر آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں جاری کوپ  29 موسمیاتی سربراہی اجلاس میں جانے کے لیے ترکی کی فضائی حدود استعمال کرنا چاہتے تھے۔ لیکن ترکی نے ان کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔

مسلم رہنماؤں کا کہنا ہے کہ سوئنگ اسٹیٹس میں ٹرمپ ان کی وجہ سے جیتے لیکن ٹرمپ کی کابینہ اسرائیل اور صہیونیت کے حامیوں سے بھری جارہی ہے، ایسا لگتا ہے ٹرمپ نے صدارتی ووٹ حاصل کرنے کے لیے مسلمانوں کے ساتھ بڑا  دھوکہ کیاہے۔

پوپ فرانسس نے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں جاری خونریزی کے حوالے سے یہ تحقیقات کی جائیں کہ اسرائیلی فوج کے حملے نسل کشی کا باعث ہیں یا نہیں۔ پوپ کی جوبلی سے قبل طبع ہونے والی کتاب کے اہم اقتباسات میں یہ مطالبہ سامنے آیا ہے۔

پاکستان کے شہر گجرانوالہ میں ایک فقیر خاندان کی جانب سے دادی کی 40ویں برسی کی شاندار تقریب میں پنجاب کے کئی شہروں سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ بہت سے لوگ اس تقریب کے پیمانے اور دعوت کو دیکھ کر حیران ہوئے۔