Bharat Express

بین الاقوامی

ہوائی اڈے پر صدر علی، ملک کے وزیر اعظم بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) مارک انتھونی فلپس اور کابینہ کے کئی وزراء نے پی ایم مودی کا پرتپاک استقبال کیا۔ وزیر اعظم مودی برازیل میں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد گیانا پہنچے۔ پچھلے 56 سالوں میں کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا جنوبی امریکی ملک کا یہ پہلا دورہ ہے۔

صدر عرفان علی نے کہا کہ آج ہم اعلیٰ سطحی بات چیت میں مشغول ہونے اور مفاہمت کی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کے ذریعے متعدد معاہدوں کو باقاعدہ بنانے کے منتظر ہیں۔ یہ دورہ گیانا اور ہندوستان کے درمیان پائیدار شراکت داری کا ثبوت ہے اور مجھے امید ہے کہ یہ مستقبل میں اور بھی زیادہ تعاون کا باعث بنے گا۔

وزارت صحت کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 13 فلسطینیوں کواسرائیلی فوج نے قتل کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے مختلف اداروں کی رپورٹس کے مطابق اب تک قتل کیے گئے 43985 فلسطینیوں میں 70 فیصد تعداد فلسطینوں کے بچوں اور عورتوں کی ہے۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹرسلمان صفدر، ایف آئی اے اسپیشل پراسیکوٹرز عمیر مجید ملک اور ذوالفقارعباس نقوی عدالت میں پیش ہوئے۔طویل سماعت کے بعد عدالت نے عمران خان کی 10 لاکھ روپے مچلکے کے عوض ضمانت منظور کی۔

بیان کے مطابق خودکش دھماکے کے نتیجے میں چیک پوسٹ کی دیوار کا ایک حصہ گر گیا جبکہ عمارت کو بھی نقصان پہنچا جس کے ’نتیجے میں دو ایف سی اہلکاروں سمیت 12 سکیورٹی فورسز کے اہلکار جان سے گئے۔

کیف میں امریکی سفارت خانے کی ویب سائٹ پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "احتیاط  کے باعث، سفارت خانے کو بند کر دیا گیا ہے اور سفارت خانے کے عملے کو محفوظ مقام پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جب کہ بھارت نے کینیڈین پولیس کے ان دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ سچ نہیں ہے۔ اوٹاوا کے الزامات کو مسترد کرنے کے بعد بھارت نے کینیڈا میں اپنے ہائی کمشنر سنجے کمار ورما کو بھی واپس بلا لیا تھا۔

جب وزیر اعظم نریندر مودی جارج ٹاؤن پہنچے تو صدر عرفان نے ہوائی اڈے پر ان کا پر تپاک استقبال کیا۔

FedEx کا مقصد ہندوستانی مارکیٹ میں اپنی موجودگی کو مزید مضبوط کرنا ہے، تاکہ مستقبل میں اس کی مصنوعات اور خدمات ملک کی بڑھتی ہوئی تجارتی اور لاجسٹک ضروریات کو پورا کر سکیں۔

سعودی عرب میں اس سال 100 سے زیادہ غیرملکی شہریوں کو پھانسی کی سزا دی گئی ہے۔ سعودی عرب دنیا کا ایسا ملک ہے، جہاں پرسب سے سخت قانون نافذ ہے۔ اپنے قوانین کی وجہ سے کئی بارسعودی عرب کو بین الاقوامی سطح پرتنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔