قازقستان میں گر کر تباہ ہونے والے آذربائیجان ایئر لائنز کےطیارے کے کیبن کے اندر کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔ جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ وائرل ویڈیو طیارے میں بیٹھے مسافر نے بنائی تھی۔ مسافر نے دردناک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔ جس میں طیارے کے آخری لمحات دکھائے گئے ہیں۔
The final moments of the Azerbaijan Airlines plane before its crash in Kazakhstan were captured by a passenger onboard.
Aftermath also included in the footage. pic.twitter.com/nCRozjdoUY
— Clash Report (@clashreport) December 25, 2024
یہ وہی طیارہ ہے جو بحیرہ کیسپین کے مشرقی ساحل پر تیل اور گیس کے مرکز اکتاؤ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا ۔اس حادثہ میں 38 افراد جاں بحق ہو گئےتھے۔ طیارے میں 67 مسافر سوار تھے، جن میں عملے کے 5 ارکان بھی شامل تھے۔ ان میں 25 افراد زندہ بچ گئے، جن میں سے 22 کو اسپتال لے جایا گیا ہے”۔
A surviving passenger from the Aktau plane crash manages to capture footage of inside the cabin pic.twitter.com/shIblEmV1d
— RT (@RT_com) December 25, 2024
آذربائیجان میں قومی سوگ
آذربائیجان نے دارالحکومت باکو سے چیچن جمہوریہ کے دارالحکومت گروزنی جاتے ہوئے مسافر طیارے کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اعزاز میں جمعرات کو قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔ آذربائیجان کے صدر الہام علییف نے بدھ کے روز اس سانحے کے بعد یوم سوگ منانے کے سرکاری حکم نامے پر دستخط کیے ہیں۔ علیوف کو حادثے کی خبر اس وقت ملی جب وہ سینٹ پیٹرزبرگ جاتے ہوئے روسی فضائی حدود میں تھے۔ وہ وہاں ایک سمٹ کے لیے جا ررہے تھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی انہوں نے اپنے طیارے کو ملک واپس جانے کا حکم دیا۔
بھارت ایکسپریس