Bharat Express

بین الاقوامی

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ یعنی  جولائی میں، کم جونگ اُن نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا معائنہ کیا تھااور متاثرہ افراد کے ساتھ بات چیت کی تھی ، انہوں نے کہا کہ ڈوبے ہوئے علاقوں کو مکمل طور پر بحال کرنے میں مہینوں لگیں گے۔

وزیر اعظم  نریندر مودی نے سنگاپور کے    وزیر اعظم    لارنس وونگ  کے ہمراہ  سیمی کنڈکٹر اور الیکٹرانکس سیکٹر میں سنگاپور کی ایک سرکردہ کمپنی اے ای ایم  کا دورہ کیا۔ انہیں عالمی سیمی کنڈکٹر ویلیو چین میں اے ای ایم  کے کردار، اس کے آپریشنز اور ہندوستان کے لیے منصوبوں کے بارے میں واقف کرایا گیا ۔

ایک طرف حماس اپنی شرطوں پر جنگ بندی چاہتا ہے تو وہیں دوسری جانب اسرائیل اپنی ضد پر قائم ہے ، درمیان میں امریکہ ایک ایسا راستہ نکالنے کی کوشش کررہا ہے جس پر حماس اور اسرائیل دونوں کیلئے خوشی خوشی چلنا مشکل ہورہا ہے۔

پناہ گزینوں کے انچارج ایک سینیئر اہلکار محمد شمس دوزہ نے کہا کہ ’ہمارے پاس معلومات ہیں کہ زیادہ تر پچھلے دو مہینوں کے دوران تقریباً آٹھ ہزار روہنگیا بنگلہ دیش میں داخل ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ ’بنگلہ دیش پہلے ہی بہت زیادہ بوجھ سے دب گیا ہے۔

ڈھاکہ ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق، بی ایس ایف نے واقعے کے 45 گھنٹے بعد منگل کی رات دیر گئے بنگلہ دیشی لڑکی کی لاش بارڈر گارڈ بنگلہ دیش (بی جی بی) کے حوالے کر دی۔ اس کی شناخت 13 سالہ سورنا داس کے طور پر ہوئی ہے۔

این ڈی پی کے ترجمان نے سی بی سی نیوز کو بتایا کہ معاہدے کو ختم کرنے کا منصوبہ گزشتہ دو ہفتوں سے کام کر رہا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارٹی نے اس وقت تک لبرل حکومت کو اپنے فیصلے سے آگاہ نہیں کیا جب تک کہ ویڈیو آن لائن لائیو نہ ہو جائے۔

خامہ پریس نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ افغان فوجی گزشتہ تین دنوں سے ڈیورنڈ لائن کے قریب چوکیاں بنا رہے ہیں۔ دوسری جانب مہاج نیوز نے مقامی اور افغان ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ رات گئے تک فائرنگ کا سلسلہ رک گیا تھا۔

اگست کے مہینے میں ایران میں کم از کم 81 افراد کو پھانسی دی گئی۔ یہ تعداد جولائی کے مہینے میں 45 افراد کو دی گئی سزائے موت سے کہیں زیادہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سال 2024 کے آغاز سے اب تک ایران میں 400 سے زائد افراد کو پھانسی دی جا چکی ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ پی ایم نریندر مودی جنوب مشرقی ایشیائی ملک کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے مقصد سے بدھ کو دو روزہ دورے پر سنگاپور پہنچے ہیں۔

نومبر 2016 میں، بنگلہ دیش جننیتری پریشد کے صدر اے بی صدیقی کی طرف سے ضیاء کے خلاف مبینہ طور پر جنگی مجرموں کی حمایت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ جنوری 2017 میں، صدیقی نے خالدہ ضیاء کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا۔