Bharat Express

بین الاقوامی

کابل میں خود کش حملہ ہوا ہے۔ دھماکے میں 5 غیرملکیوں سمیت 10 افراد کی موت ہوئی ہے۔ یہ حملہ اس وقت ہوا جب سرکاری ملازمین کام ختم کرکے گھر کے لئے نکل رہے تھے۔ حملہ آورکا نشانہ گاڑیوں میں سوار طالبان کے سرکاری افسر تھے۔

افغانستان کی طالبان حکومت کی طرف سے اس نئے اخلاقی قانون کا اعلان پچھلے ماہ کیا گیا تھا۔ اس نئے اخلاقی ضابطے میں خواتین کا حجاب کرنا ، اپنے چہرے ، سر اور جسم کو ڈھانپنے کے علاوہ اجنبی مردوں کے سامنے اپنی آوازوں کو بھی آہستہ رکھنا شامل ہے۔

اسرائیل میں لیبر کورٹ نے آج دوپہر ڈھائی بجے ملک میں عام ہڑتال ختم کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ یہ فیصلہ ہڑتال کے سبب کئی سیکٹروں میں معمولات مفلوج ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔عدالتی فیصلے میں اس بات کو بنیاد بنایا گیا ہے کہ یہ کوئی مطالباتی ہڑتال نہیں بلکہ سیاسی ہڑتال ہے۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کے بڑے پیمانے پر چھاپوں سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہو گئی ہے۔ جنین پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی محاصرہ چھٹے روز میں داخل ہو گیا، جس سے فلسطینیوں کو خوراک، پانی، بجلی اور انٹرنیٹ تک رسائی حاصل نہیں ہو پا رہی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ​​ٹویٹر) پر کچھ پوسٹس کیں۔ جس میں سبرامنیم سوامی نے کہا کہ اس دنیا میں ایسے ممالک تیزی سے بن رہے ہیں جو امریکہ اور چین کے ساتھ گٹھ جوڑ کر رہے ہیں۔

سجیب سرکار نے کہا کہ تشدد میں ہندوؤں پر حملے، لوٹ مار، خواتین پر حملے، مندروں کی توڑ پھوڑ، گھروں اور کاروباری اداروں پر آتش زنی، اور یہاں تک کہ قتل بھی شامل ہیں۔ ملک بھر میں اقلیتی اساتذہ کو بھی جسمانی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ای ڈی نے دبئی میں برج خلیفہ بنانے والی کمپنی کی ہندوستانی یونٹ ایمار انڈیا کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔ ای ڈی نے کمپنی کی تمام غیر منقولہ جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔

کیمپ کی گلیوں کے اندراورشہرکے متعدد علاقوں میں جھڑپیں جاری ہیں۔ چھتوں پراسنائپرزتعینات ہیں۔ نامہ نگار کے مطابق، شہرمیں تباہی کی حد بہت زیادہ ہے۔

مقامی میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کامچٹکا ہائیڈرو میٹرولوجیکل سینٹر کی جانب سے نکولائیوکا ایئرپورٹ کے علاقے میں کم ویزیبلیٹی ریکارڈ کی گئی تھی، جہاں ہیلی کاپٹر سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

فوج نے کہا کہ جاری کارروائیوں سے عسکری گروپوں اور ان کے ساتھیوں کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں امن قائم ہونے اور عسکریت پسندوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔