Bharat Express

جیل میں بند پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کی مشکلات میں اضافہ، اس بڑے الزام کے تحت معاملہ درج

پاکستان میں گزشتہ ماہ احتجاجی مظاہرہ کے دوران نیم فوجی دستوں کے جوانوں میں موت ہوئی تھی۔ اسی معاملے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اورپارٹی کے سینئرلیڈران کے خلاف قتل کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ (فائل فوٹو)

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ جیل میں بند عمران خان اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف اب قتل کا معاملہ اسلام آباد کے رمنا پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے۔ دونوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کے دوران نیم فوجی دستہ کے اہلکاروں کی ہوئی موت سے متعلق یہ معاملہ درج کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں ہوئے احتجاجی مظاہرہ کے دوران پی ٹی آئی حامی کی کارسے حادثہ میں نیم فوجی دستہ کے اہلکاروں کے تین جوانوں کی موت ہوگئی، وہیں ایک زخمی ہوگیا۔ پاکستان کے سابق وزیراعظم اوران کی اہلیہ کے خلاف معاملہ رینجرس کے افسرکی شکایت کے بعد درج کیا گیا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس معاملے کا منصوبہ اڈیالہ جیل میں بنایا گیا تھا۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نیم فوجی دستہ کے اہلکاروں کا قتل عمران خان کے اشارے کے بعد کیا گیا ہے۔

جیل میں منصوبہ بنانے کا الزام

ایف آئی آرکے مطابق، اس پورے منصوبہ کی پلاننگ جیل میں بند پی ٹی آئی لیڈران اورکچھ قیدیوں کے درمیان میٹنگوں کے دوران تیارکی گئی تھی، جس کا مین ٹارگیٹ سیکورٹی اہلکاروں کونشانہ بنانا تھا۔ ایف آئی آرمیں سازش کے کئی گواہوں کی پہچان کی گئی ہے، جن میں جیل کے اندر قیدی، مزدوراور پولیس اہلکارشامل تھے۔ اس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی، علی امین، عمرایوب، وقاس اکرم، سلمان اکرم، مراد سعید، زلفی بخاری، رؤف حسن، حماد اظہراوردیگرسمیت پی ٹی آئی قیادت نے مل کرمنصوبے کوانجام دینے کی سازش کی ہے۔

ویڈیو کے ذریعہ عوام کو اکسایا

شکایت کنندہ افسرنے دعویٰ کیا کہ بشریٰ بی بی اوردیگرلیڈران نے ایک ویڈیومیسیج کے ذریعہ عوام کواکسایا۔ ویڈیومیں عوام سے فوج اور حکومت کے خلاف اٹھنے کی اپیل کی۔ پی ٹی آئی لیڈران پرعوامی تشدد کو مشتعل کرنے کا بھی الزام ہے۔ اس وقت عمران خان جیل میں بند ہیں تووہیں ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کوپولیس تلاش کررہی ہے۔

Also Read