Bharat Express

Bushra Bibi

پاکستان میں گزشتہ ماہ احتجاجی مظاہرہ کے دوران نیم فوجی دستوں کے جوانوں میں موت ہوئی تھی۔ اسی معاملے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اورپارٹی کے سینئرلیڈران کے خلاف قتل کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی کے حامی 24 نومبرسے عمران خان کی رہائی کے لئے احتجاجی مظاہرہ کر رہے تھے۔ احتجاجی مظاہرہ میں کئی کارکنان کی جان جاچکی ہے۔

بشری بی بی نے جج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ حلف دیں کہ آپ انصاف کریں گے، میں حلف دیتی ہوں ہم نے کوئی جرم نہیں کیا، دیکھیں کیسا انصاف ہے، جرم کے الزام میں ہم رائٹ سائیڈ پر کھڑے ہیں اور پراسیکیوشن لیفٹ سائیڈ پر، پورے پاکستان میں ناانصافی ہو رہی ہے۔

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مجھے 7 سے 8 فٹ کے ایک ایسے جیل میں قید کرکے رکھا گیا ہے، جو عام طورپر دہشت گردوں کے لئے ہوتی ہے، جیل اتنی چھوٹی ہے کہ اس میں چلنے پھرنے تک کی بھی جگہ نہیں ہے۔

عمران خان  اور ان کی اہلیہ بشریٰ خان کو فروری 2024 میں پاکستان کے عام انتخابات سے چند دن قبل سات سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق عمران خان ابھی جیل میں ہی رہیں گے۔

القادر ٹرسٹ معاملے میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ضمانت مل گئی ہے۔ معاملے میں عمران خان اوربشریٰ بی بی پر یونیورسٹی کے لئے پاکستان کے سب سے امیر شخص ملک ریاض کودھمکی دے کراربوں روپئے کی زمین حاصل کرنے کا الزام ہے۔

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر جیل سے خط لکھ کرآرمی کے خلاف سنگین الزام لگائے ہیں۔ عمران خان نے کہا ہے کہ فوج کے لئے اب ان کا قتل کرنا باقی رہ گیا ہے۔

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے الزام لگایا ہے کہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹوائلیٹ کلینرملا کردیا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی طبیعت خراب ہو رہی ہے۔ عمران خان نے جج ناصرجاوید رانا کی عدالت میں یہ دعویٰ کیا ہے۔

پاکستان میں عام انتخابات سے ٹھیک پہلے نیب کورٹ نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ معاملے میں 14 سال کی سزا سنائی تھی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس سزا کو معطل کردیا ہے، لیکن دونوں پر بڑا جرمانہ لگایا گیا ہے۔

وکیل نے کہا کہ 'بشریٰ بی بی کو مسالہ دار کھانا کھلانے کے بعد ان کی طبیعت بگڑ گئی۔' انہوں نے کہا کہ ملک کی سابق خاتون اول ناشتہ کرنے سے قاصر تھیں کیونکہ مسالہ دار کھانے سے منہ میں چھالے پڑ گئے تھے۔