پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ ٹو کیس میں 17، 17 سال قید کی سزا
پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان گزشتہ سال سے جیل میں بند ہیں۔ سابق وزیراعظم عمران خان راولپنڈی کی ادیالہ جیل میں بند ہیں۔ حال ہی میں عمران خان نے جیل انتظامیہ پربڑے الزام لگائے اوردعویٰ کیا ہے کہ انہیں جیل میں ایک ”دہشت گرد“ کی طرح رکھا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے الزام لگایا کہ جیل میں انہیں بنیادی ضرورتوں سے بھی دور رکھا جا رہا ہے۔
عمران خان کی عمر71 سال ہے اوران کے اوپر200 سے زیادہ معاملے درج ہیں۔ حالانکہ نہ صرف عمران خان بلکہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ حال ہی مییں عمران خان نے جیل سے ایک انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے جیل میں ان کو کن حالات میں رکھا جا رہا ہے، اس بات کا انکشاف کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے جیل انتظامیہ پرکئی الزامات عائد کئے۔
جیل میں کروٹ لینے کی جگہ نہیں
عمران خان نے کہا کہ مجھے 7 سے 8 فٹ کے ایک ایسے جیل میں قید کرکے رکھا گیا ہے، جو عام طورپر دہشت گردوں کے لئے ہوتا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ ان کا کسی سے کوئی رابطہ نہ ہوپائے۔ انہوں نے بتایا کہ جیل اتنی چھوٹی ہے کہ اس میں چلنے پھرنے اور ہلنے تک کی بھی جگہ نہیں ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے الزام لگایا کہ مجھے 24 گھنٹے ریکارڈ کیا جاتا ہے اور لوگوں کو مجھ سے ملنے تک کی اجازت نہیں دی جاتی۔
200 سے زیادہ کیس ہیں درج
عمران خان گزشتہ ایک سال سے راولپنڈی کی ادیالہ جیل میں بند ہیں۔ ان کو تین معاملوں توشہ خانہ بدعنوانی معاملہ، سائیفرمعاملہ اور غیراسلامی شادی معاملہ میں قصوروارٹھہرایا گیا ہے۔ ساتھ ہی ان کے اوپر 200 سے زیادہ معاملات درج ہیں۔ عمران خان کو سال 2023 میں 5 اگست کو گرفتار کیا گیا تھا۔ عمران خان کے ساتھ ہی ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی راولپنڈی کی ادیالہ جیل میں بند ہیں۔
اہلیہ بشریٰ بی بی نے بھی لگایا الزام
عمران خان سے پہلے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بھی جیل انتظامیہ پر کئی الزام لگائے تھے۔ بشریٰ بی بی نے الزام لگایا تھا کہ جیل میں عمران خان کی جان کو خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ جیل میں عمران خان کو خراب حالات میں رکھا جا رہا ہے اوران کو خراب کھانا دیا جا رہا ہے۔ بشریٰ بی بی نے کہا کہ جب اٹک جیل میں ان کی ملاقات شوہر سے ہوئی تھی تو وہ کافی تھکے ہوئے اورکمزور دکھائی دے رہے تھے۔ بشریٰ بی بی نے کہا کہ جیل میں اتنی گندگی ہے کہ عمران خان کو پوری رات اپنے بالوں میں سے کیڑے نکالنے پڑے۔
بھارت ایکسپریس–
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




