Bharat Express

بین الاقوامی

اعلیٰ سطح کے ذرائع نے بتایا ہے کہ مصری جنرل انٹیلی جنس کے سربراہ عباس کامل کی قیادت میں مصری سیکورٹی وفد حماس اور اسرائیل کے بیچ نقطہ ہائے نظر کو قریب لانے کی کوشش کرے گا۔ اس کا مقصد جلد از جلد جنگ بندی کو ممکن بنانا ہے۔

پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین  عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بچانا ہے تو شفاف الیکشن کے علاؤہ کوئی راستہ نہیں ہے، موجودہ حکومت نے پاکستان کی امید ختم کردی ہے۔

پی ایم مودی نے کہا کہ میں گرمجوشی سے استقبال اور مہمان نوازی کے لیے چانسلر نہمر کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ مجھے خوشی ہے کہ مجھے اپنی تیسری مدت کے آغاز میں آسٹریا کا دورہ کرنے کا موقع ملا۔

یہ نوٹیفکیشن وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت کی جانب سے کابینہ کی سطح پر آئی ایس آئی کو فون کالز ٹریس اور ریکارڈ کرنے کی اجازت دینے کے باضابطہ فیصلے کے بعد جاری کیا گیا۔

ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کا استقبال کرنے کے بعد، الیگزینڈر شالن برگ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک پوسٹ شیئر کی اور کہا، 'ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کا آسٹریا کے تاریخی دورے پر پرجوش استقبال۔

آرڈر آف سینٹ اینڈریو دی اپوسل ایوارڈ 1917 میں روسی انقلاب کے بعد ختم کر دیا گیا تھا لیکن سوویت یونین کے بعد کے دور میں اسے دوبارہ شروع کیا گیا۔

روس کی راجدھانی ماسکو میں وزیراعظم نریندر مودی اور صدر ولادیمیر پتن کے درمیان دوطرفہ میٹنگ ہوئی ہے۔ اس میٹنگ میں وزیراعظم مودی نے دہشت گردی کا موضوع اٹھایا۔ اس کے ساتھ ساتھ یوکرین جنگ کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ امن بحالی کے لئے ہندوستان ہر ممکن تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔

دی ہندو نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ ایک ایجنٹ نے اطلاع دی تھی کہ نومبر 2023 سے روس-یوکرین سرحد پر تقریباً 18 ہندوستانی پھنسے ہوئے ہیں۔ اس دوران ایک شخص کی موت بھی ہوگئی ہے۔

انتخابی بحث میں کمزور ثابت ہونے کے بعد، پارٹی کے اپنے ارکان پارلیمنٹ اب بائیڈن پر صدارتی انتخاب سے خود کو دور کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جو بائیڈن اس قابل نہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا مقابلہ کر سکیں۔

اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہونے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے کسی بھی معاہدے کواسرائیل کے جنگی اہداف کے حصول میں رکاوٹ نہیں بننا چاہئے۔ جب تک اسرائیل اپنے اہداف حاصل نہ کرلے اس وقت تک ہمیں جنگ جاری رکھنا ہوگی۔