Bharat Express

PM Modi tells Russian President Putin: ہندوستان نے دہشت گردی جھیلی ہے، مودی جنگ ختم کرانے کی کوشش کر رہے ہیں… دوطرفہ میٹنگ میں بولے ولادیمیرپتن

روس کی راجدھانی ماسکو میں وزیراعظم نریندر مودی اور صدر ولادیمیر پتن کے درمیان دوطرفہ میٹنگ ہوئی ہے۔ اس میٹنگ میں وزیراعظم مودی نے دہشت گردی کا موضوع اٹھایا۔ اس کے ساتھ ساتھ یوکرین جنگ کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ امن بحالی کے لئے ہندوستان ہر ممکن تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی اور روس کے صدر ولادیمیر پتن۔ (فائل فوٹو)

وزیراعظم نریندرمودی اورروس کے صدرولادیمیرپتن کے درمیان دوطرفہ میٹنگ ہوئی ہے۔ میٹنگ میں وزیراعظم مودی نے دہشت گردی کا موضوع اٹھایا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی ہرملک کے لئے خطرہ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وزیراعظم نریندرمودی نے ماسکوپر ہوئے دہشت گردانہ حملوں کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ہم اس درد کوسمجھتے ہیں۔ ہندوستان 40 سال سے دہشت گردی کوجھیل رہا ہے۔ دوسری طرف ولادیمیرپتن نے کہا کہ وزیراعظم مودی یوکرین جنگ کوختم کرانے کی کوشش کررہے ہیں۔

وزیراعظم مودی نے کہا کہ روس کے ساتھ ہندوستان کا دہائیوں پرانا ناطہ ہے۔ ہندوستان ہرطرح سے دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔ گزشتہ کچھ سال انسانیت کے لئے چیلنجزرہے ہیں۔ آنے والے وقت میں ہندوستان اورروس کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ روس کی مدد سے تیل کی قیمت میں استحکام رہی ہے۔ ہندوستان کو روس کی مدد سے اقتدار تیل مل رہا ہے۔ ہندوستان نے گلوبل ساؤتھ کی آواز کو اٹھایا ہے۔ ہم نے کھلے دل سے یوکرین جنگ پراپنی بات رکھی ہے۔

میٹنگ میں وزیراعظم مودی نے اور کیا کہا؟

وزیراعظم مودی نے مزید کہا کہ آنے والے وقت میں ہندوستان اور روس کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ ایک سچے دوت کی طرح کل آپ نے مجھے بلایا۔ پٹرول اور ڈیژل سے لے کرآپ کا تعاون قابل ستائش ہے۔ پوری دنیا کی نظر میرے اس دورے پر ہے۔ یوکرین پر ہم دونوں نے اپنے اپنے خیالات رکھے ہیں۔ جنگ کے میدان سے حل ممکن نہیں ہے۔ جنگ انسانیت کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان امن بحالی کے لئے ہندوستان ہرممکن تعاون کے لئے تیارہے۔ ہم دونوں ساتھ مل کر کام کریں گے۔

وزیراعظم مودی نے ولادیمیرپتن کے ساتھ میٹنگ میں کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں دنیا کو دیگر چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پہلے کووڈ-19 کی وجہ سے اور پھرالگ الگ جدوجہد کی وجہ سے کئی چیلنجز سامنے آئے۔ ہندوستان روس اور یوکرین کے درمیان امن کے حق میں ہے۔ مسئلے کا حل امن سے ہی نکل سکتا ہے۔ ہندوستان امن کے حق میں ہے۔ گزشتہ 2.5 دہائیوں سے میرا روس کے ساتھ ساتھ آپ کے ساتھ بھی تعلق رہا ہے۔ تقریباً 10 سال میں ہم 17 بارمل چکے ہیں۔ گزشتہ 25 سالوں میں ہماری تقریباً 22 دوطرفہ میٹنگ ہوئی ہیں۔ یہ ہمارے تعلقات کی گہرائی کو ظاہر کرتا ہے۔

میٹنگ میں ولادیمیر پتن نے کیا کہا؟

وہیں، ولادیمیر پتن نے کہا کہ وزیراعظم مودی روس اور یوکرین کے درمیان چل رہی جنگ کو ختم کروانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ولادیمیر پتن نے جنگ کو ختم کرانے کے لئے ہندوستان کی طرف سے کی جا رہی کوششوں کے لئے شکریہ بھی ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور روس کے تعلقات اچھے ہیں۔ ہندوستان نے بھی دہشت گردی کو جھیلا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ولادیمیر پتن نے برکس اجلاس میں شامل ہونے کے لئے وزیراعظم مودی کو دعوت دی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔