Bharat Express

Narendra Modi Russia Visit

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین کے ساتھ امن مذاکرات کی بات کی ہے جو کہ ایک بڑی راحت ہے۔ جمعرات (05 ستمبر) کو روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ چین، بھارت اور برازیل یوکرین پر امن مذاکرات میں ثالثی کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

وزیر اعظم نے ویانا میں کئی ماہرین تعلیم سے بھی ملاقات کی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر یہ جانکاری دیتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ ویانا میں مجھے پروفیسر برگٹ کیلنر، ڈاکٹر مارٹن گینسلے، ڈاکٹر کیرن پریزینڈانز اور ڈاکٹر بوراین لاریوس سے ملنے کا موقع ملا۔

روس کی راجدھانی ماسکو میں وزیراعظم نریندر مودی اور صدر ولادیمیر پتن کے درمیان دوطرفہ میٹنگ ہوئی ہے۔ اس میٹنگ میں وزیراعظم مودی نے دہشت گردی کا موضوع اٹھایا۔ اس کے ساتھ ساتھ یوکرین جنگ کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ امن بحالی کے لئے ہندوستان ہر ممکن تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔

روس دورے پر پہنچے وزیراعظم مودی سے اسدالدین اویسی نے مطالبہ کیا کہ انہیں جنگی علاقے میں پھنسے ہندوستانیوں کا موضوع بھی ولادیمیر پتن کے سامنے اٹھانا چاہئے۔

قابل ذکر  بات یہ ہے کہ ہندوستان اور روس کے درمیان دیرینہ تعلقات کی جڑیں بہت گہری ہیں ،جنہیں وزیر اعظم مودی نے گجرات کے وزیر اعلیٰ کے دور میں مزید مضبوط کیا ہے۔ X.com پر مودی آرکائیو کی ایک پوسٹ میں پی ایم مودی کے روس کے ساتھ تعلق کا انکشاف ہوا ہے۔