Bharat Express

Israel Hamas War: اسرائیل-حماس جنگ پر وہائٹ ہاؤس میں چھڑگئی جنگ، نائب صدر کملا ہیرس نے جو بائیڈن کو دے دی یہ بڑی نصیحت

Israel Hamas War: امریکی صدر جوبائیڈن کی ایک ایک تقریر کے لئے نائب صدر کملا ہیرس نے مشورہ دیا کہ وہ اپنی تقریر میں اسلاموفوبیا اور مسلمان، عرب برادری کے خلاف ہو رہے بھید بھاؤ کا ذکر نہ کریں۔

امریکی صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس (فائل فوٹو)

US President Joe Biden: امریکی صدرجوبائیڈن اوروہائٹ ہاؤس کے افسران کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جو بائیڈن نے وہائٹ ہاؤس کے ملازمین کے اس مشورے کو نظراندازکردیا کہ انہیں اس دعوے کواپنی تقریرمیں نہیں جوڑنا چاہئے کہ انہوں نے ”سرکٹے اسرائیلی بچوں کی تصاویر“دیکھی ہیں، کیونکہ وہ غیرتصدیق شدہ خبریں تھیں۔ اس حالیہ حادثہ نے وہائٹ ہاؤس میں نظریے میں اختلاف کی طرف اشارہ کیا ہے۔

وہائٹ ہاؤس کے دو افسران کے مطابق، جو بائیڈن کی ایک تقریرسے پہلے نائب صدرکملا ہیرس نے انہیں مشورہ دیا کیا کہ وہ اپنے خطاب میں اسلاموفوبیا اورمسلمان، عرب برادری کے خلاف ہورہے بھید بھاؤ کا ذکرکریں۔ اس کے ساتھ ہی کسی افسرنے جوبائیڈن کو مشورہ دیا کہ وہ ”سرکٹے اسرائیلی بچوں کی تصاویر“ کا ذکراپنے خطاب میں نہ کریں۔

جوبائیڈن نے کیا کہا تھا؟

جوبائیڈن نے اسرائیل-حماس جنگ کی شروعات کے بعد دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے بچوں کے کٹے ہوئے سر کی تصاویر دیکھی ہیں، جس کا قتل حماس کے جنگجوؤں نے کیا ہے۔ حالانکہ اس کے کچھ گھنٹوں کے بعد وہائٹ ہاؤس نے جوبائیڈن کے بیان پرصفائی دی تھی۔ وہائٹ ہاؤس نے کہا تھا کہ صدرجو بائیڈن نے تصویرنہیں دیکھی تھیں، بس وہ اس کے ضمن میں بات کررہے تھے۔ تاہم اس کے باوجود جوبائیڈن نے اس بیان سے متعلق اب تک کوئی صفائی نہیں دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Israel-Gaza war: حماس نے تیسرے دن 14 اسرائیلی اور 3 غیر ملکی شہریوں کو رہا کیا، مجموعی تعداد 63 ہوگئی

مسلم لیڈران سے ملاقات

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق، جو بائیڈن نے حال ہی میں امریکہ کے پانچ مسلم لیڈران سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات کا طے وقت 30 منٹ تک تھا، لیکن جوبائیڈن ایک گھنٹے تک مسلم لیڈران کے ساتھ بیٹھے رہے۔ افسران کے مطابق، جوبائیڈن نے لیڈران سے کہا کہ وہ جنگ کے درمیان کوئی اچھا فیصلہ لیں گے اورلیڈران میں سے ایک کو گلے لگالیا۔ ایک دوسری میٹنگ کے دوران وہ امریکہ میں رہنے والے فلسطینیوں سے ملے۔ وہائٹ ہاؤس کے ذرائع کے مطابق، ایک فلسطینی نے کہا کہ وہ لوگ پورے امریکہ میں فلسطینیوں سے کہیں گے کہ وہ جو بائیڈن کو ووٹ نہ دیں۔

  -بھارت ایکسپریس