Bharat Express

Rahmatullah




Bharat Express News Network


وزیر اعظم نریندر مودی کا دورہ روس 8-9 جولائی کو متوقع ہے۔ جہاں وہ روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کریں گے۔ وزیر اعظم مودی کے دورہ ماسکو سے قبل ہی 35000 AK-203 کلاشنکوف اسالٹ رائفلیں ہندوستانی فوج کو فراہم کی جا چکی ہیں۔

اس میچ میں ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز شعیب ملک نے بہترین اننگز کھیلی اور 41 گیندوں پر 54 رنز بنائے۔ انہوں نے اپنی اننگز کے دوران ایک چھکا اور 5 چوکے لگائے۔ اس کے علاوہ شرجیل خان نے 35، شان مسعود نے 22 اور عامر یامین نے 29 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

ایران کے مرحوم صدر ابراہیم رئیسی کی مئی میں ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاکت کے بعد 28 جون کو ایران میں صدارتی انتخاب کا پہلا دور ہوا تھا جس میں چار امیدوار مدِ مقابل تھے۔الیکشن کے پہلے راؤنڈ میں کوئی بھی امیدوار 50 فی صد سے زائد ووٹ حاصل نہیں کر سکا تھا۔

بانی پی ٹی آئی نے جیل میں ناروا سلوک پر بھوک ہڑتال پر جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پارٹی سے مشاورت کے بعد بھوک ہڑتال کی تاریخ دیں گے۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کل پارٹی رہنماؤں کو بلایا تھا انہیں نہیں ملنے دیا گیا۔

کرگل جنگ کی 25ویں سالگرہ کے موقع پر کرگل جنگ کے ہیروز کے اعزاز میں فٹنس اور خراج تحسین کا چیلنج 5 جولائی کو اس وقت نئی بلندی پر پہنچ گیا جب اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے ڈی ایم ڈی بنود کمار مشرا نے دراس وار میموریل میں ایس بی آئی کرگل ٹائیگر ہل چیلنج کے تیسرے مرحلے کو جھنڈی دکھائی۔

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب ان پر چینی کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے کام کرنے اور اس کے پروگرام سے ہمدردی رکھنے کا الزام لگایا گیا۔ یہ الزامات کسی اور نے نہیں بلکہ چائنا پروجیکٹ کے ایک سابق ملازم نے لگائے تھے۔

نیتن یاہو نے اپنے مذاکرات کاروں پر زور دیا کہ "جنگ اپنے تمام اہداف حاصل کرنے کے بعد ہی ختم ہو گی،اس سے ایک لمحہ پہلے بھی ختم نہیں ہوگی۔وزیر اعظم نے بارہا کہا ہے کہ ان کےاہداف میں حماس کی مکمل شکست شامل ہے جو کہ جنگ بندی کی طرف کسی بھی اقدام سے متصادم ہے۔

حزب اللہ کے اس حملے کے بعد اسرائیل نے اپنے شمالی سرحدی علاقے میں کسی جانی نقصان کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا جہاں سے زیادہ تر کمیونٹیز کا انخلا کر لیا گیا تھا۔ لیکن اسرائیلی حکام نے فوری طور پر کہا کہ اس نے جوابی کارروائی میں جنوبی لبنان میں اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

پولیس کو شبہ ہے کہ لوگ راہل گاندھی کے گھر کے باہر پلے کارڈز یا ہورڈنگز لیے جمع ہوسکتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ مقامی پولیس کو راہل گاندھی کی رہائش گاہ کے ارد گرد 24 گھنٹے نگرانی بڑھانے کو کہا گیا ہے۔رائے بریلی کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کو زیڈ پلس سیکورٹی حاصل ہے۔

سال 2021 میں افغانستان پر طالبان کی حکومت تھی اور اس کے بعد سے آسٹریلیا نے افغانستان کی مردوں کی ٹیم کے خلاف دو طرفہ سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔ آسٹریلیا کی طرف سے یہ مخالفت اس لیے ہے کہ طالبان کی حکومت کے بعد افغانستان میں خواتین کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلنے کے حق سے بھی محروم کر دیا گیا ہے۔