Rahmatullah
Bharat Express News Network
Gambhir selected as the Head Coach of Indian Team: انڈین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بنائے گئے گوتم گمبھیر،سری لنکا دورے سے سنبھالیں گے چارج
ڈراوڈ کی میعاد ختم ہونے کی خبروں کے ساتھ ہی گوتم گمبھیر کے ہیڈ کوچ بننے کی خبریں بھی سامنے آ رہی تھیں۔ اب جئے شاہ نے اس کی منظوری دے دی ہے۔ اس وقت ہندوستانی ٹیم شبھمن گل کی کپتانی میں زمبابوے کے دورے پر ہے۔
Bulldozer Ran On Azam Khan Resort In Up : اعظم خان کے اسکول کے بعد ریزورٹ پر یوگی سرکار نے چلوایا بلڈوزر،ایم ایل اے کی شکایت پر ہوئی کاروائی
رپورٹ کے مطابق ضلع مجسٹریٹ نے کارروائی میں تاخیر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ ابھی ہمارے سامنے آیا ہے۔ اس کے بعد ہم نے طاقت لے کر اسے تجاوزات سے آزاد کرایا۔ افسر نے کہا کہ ایسے اور بھی کیسز ہیں۔ سب کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔
PM Modi Visited the Atom Pavilion: پی ایم مودی نے ماسکو میں ایٹم پویلین” رستم“ کا کیا دورہ،”ایٹمک سمفنی“ کا قریب سے کیا مشاہدہ
وزیراعظم نریندر مودی روس کے دورے پر ماسکو میں ہیں جہاں انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کی ہے اور دونوں رہنماوں کے مابین باہمی مفادات کے موضوعات پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ہے ۔ اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی نےروسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ آج ماسکو میں آل رشین ایگزیبیشن سنٹر VDNKh کا دورہ کیا۔
Should I Call Court Martial: آپ عدالت سے باہر نکلیں گے یا میں کورٹ مارشل بلاوں؟ راہل گاندھی کے خلاف عرضی داخل کرنے والے وکیل پر سپریم کورٹ کے جج ہوئے برہم
جسٹس بی آر گوائی نے منگل کو کیس کی سماعت کی اور انہوں نے نہ صرف جرمانہ واپس لینے سے انکار کر دیا بلکہ پانڈے سے ناراض بھی ہو گئے۔ سماعت کے دوران عدالت میں ماحول اتنا گرم ہو گیا کہ گوائی نے وکیل کو سخت وارننگ بھی دے دی۔
PM Modi Praises Russian Cultural Troupe: ماسکو میں پرتپاک استقبال کرنے والے فنکاروں سے پی ایم مودی نے کی ملاقات، جم کر کی تعریف
پی ایم مودی نے کہا کہ ہم نے سفر اور کاروباری تجارت کو بڑھانے کے لیے کازان اور یکاترنبرگ میں نئے قونصل خانے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے دو سال قبل ہندوستان-روس ‘نارتھ-ساؤتھ ٹرانسپورٹ کوریڈور’ کے ذریعے بھیجی گئی پہلی کھیپ کو ایک قابل ذکر کامیابی کے طور پر پیش کیا۔
HIV Increased Tension, More Than 800 Students Are Positive: ایڈز بیماری نے اس ریاست میں مچائی تباہی،828 طلباء ایچ آئی وی پازیٹیو،47 کی موت واقع
سینئر عہدیدار نے کہاکہ ہم نے اب تک 828 طلبہ کو ایچ آئی وی پازیٹیو کے طور پر شناخت کیا ہے۔ جن میں سے 47 طلباء خطرناک انفیکشن کی وجہ سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔بہت سے طلباء ملک بھر کے ممتاز اداروں میں اعلیٰ تعلیم کے لیے تریپورہ سے باہر چلے گئے ہیں۔
Four Soldiers Martyred, Six Injured: کٹھوعہ دہشت گردانہ حملے میں چار جوان شہید،6 زخمی،فوج کی گاڑی کو دہشت گردوں نے بنایا تھا نشانہ
دہشت گردوں نے کٹھوعہ شہر سے 150 کلومیٹر دور لوہائی ملہار کے بدنوٹا گاؤں کے قریب دوپہر تقریباً 3.30 بجے مچیڈی-کنڈلی-ملہار روڈ پر معمول کی گشت پر معمور فوج کی گاڑیوں کو نشانہ بناتے ہوئے ایک گرینیڈ پھینکا اور فائرنگ کی۔
Indian Tricolour Lights Up Moscow’s Ostankino Tower: ہندوستان اور روس کی دوستی کی خوبصورت تصویر آئی سامنے،ماسکو کے تاریخی ٹاور پر ترنگا ہوا روشن
فروری 2022 میں یوکرین پر روسی حملے کے آغاز کے بعد سے ہندوستانی وزیر اعظم کا روس کا یہ پہلا دورہ ہے۔ 2019 کے بعد پی ایم مودی کا روس کا یہ پہلا دو طرفہ غیر ملکی دورہ ہے اور یہ ان کی تیسری میعاد کا پہلا دو طرفہ غیر ملکی دورہ ہے۔
RJD letter against Prashant Kishor Party: پرشانت کشور کے پاس گئے تو لالو کی پارٹی کاروائی کرے گی،بہار میں نیا سیاسی ہنگامہ شروع
پرشانت کشور کو لے کر آر جے ڈی کی طرف سے ایک خط جاری کیا گیا تھا۔ اس میں آر جے ڈی کا نام لکھا ہوا تھا اور اس پر جگدانند سنگھ کے دستخط تھے۔ خط میں آر جے ڈی کارکنوں اور لیڈروں سے سیاسی حکمت ساز پرشانت کشور کی مجوزہ پارٹی جن سوراج میں شامل نہ ہونے کی اپیل کی گئی ہے۔
Centre stops release of monthly GST data: جی ایس ٹی سے اپنا خزانہ بھررہی ہے مرکزی سرکار،حقیقت چھپانے کیلئے ماہانہ ڈیٹا ریلیز کرنا کردیا بند
ذرائع نے بتایا کہ موجودہ مالی سال (اپریل-جون) میں اب تک مجموعی جی ایس ٹی کی وصولی 5.57 لاکھ کروڑ روپے رہی۔ جون میں جمع ہونے والا مجموعہ مئی 2024 کے 1.73 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ یہ جون 2023 کے 1.61 لاکھ کروڑ روپے کے مجموعہ سے 8 فیصد زیادہ ہے۔