Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


دہلی کے مکھرجی نگر واقع ایک عمارت میں آگ لگ گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ عمارت میں کوچنگ سینٹر چلتا ہے۔ طلبا جب کلاس روم میں تھے، تبھی آگ لگ گئی۔ اندر پھنسے طلبا کو تاروں کے سہارے نکالا جا رہا ہے۔ فائربریگیڈ کی 11 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

پہلوانوں نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے سابق صدر اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ کے خلاف جنسی استحصال کا الزام لگایا تھا، جس میں دہلی پولیس نے اب اپنی چارج شیٹ فائل کردی ہے۔

 بھارت ایکسپریس کے چیئرمین، ایم ڈی اور ایڈیٹر اِن چیف اوپیندر رائے کو ٹائیکون گلوبل میگزین کی طرف سے دہلی کے لی میریڈین ہوٹل میں منعقدہ ٹائیکون گلوبل گورننس اینڈ بزنس ایوارڈ میں بدھ کے روز ’موسٹ امپیکٹ فل جرنلسٹ ان الیکٹرانک اینڈ سوشل میڈیا‘ ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔

دہلی واقع ہوٹل لی میریڈین میں شمع روشن کرکے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سینئر صحافی اوپیندر رائے اور مرکزی وزیر رام داس اٹھاؤلے نے شمع روشن کرکے تقریب کا آغاز کیا۔

امیر جماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک میں طبقاتی ہم آہنگی اور سب کے لئے مساوی مواقع پیدا کرنا جماعت کی ترجیحات کا حصہ ہے۔

ایوارڈ تقریب میں کئی بیوروکریٹس، کارپوریٹ لیڈران، دانشور اور دیگر معروف شخصیات شرکت کریں گی۔ یہ پروگرام فلم جائنٹس پرائیویٹ لمیٹیڈ اور راج ویر شرما کے ذریعہ تیار کئے گئے ایلبم ’اپنی محبت‘ کے لانچ کے ساتھ شروع ہوگا۔

India vs Pakistan WC 2023: ونڈے عالمی کپ کے ریکارڈ کی بات کریں تو ہندوستانی ٹیم کا ریکارڈ پاکستان کے خلاف بے حد شاندار ہے۔ دونوں کے درمیان اب تک 7 مقابلے ہوئے ہیں اورہربارٹیم انڈیا جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔

مغربی بنگال میں پنچایت الیکشن کے دوران تشدد رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ بنگال کے جنوب 24 پرگنہ ضلع میں پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے دوران دو گرپوں میں تصادم کی بات سامنے آئی ہے۔

دہلی پولیس کے ذرائع کے مطابق، اس معاملے میں درج ایف آئی آر کے معاملے میں آئندہ دو تین دنوں کے اندر ہی چارج شیٹ داخل کی جائے گی۔ حالانکہ پولیس کو ثبوت جمع کرنے میں کافی مشقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پاکستان کے سابق کپتان عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے کپتان بابراعظم مستقبل میں وراٹ کوہلی سے بھی زیادہ حصولیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ حالانکہ دونوں ایک ہی کلاس کے بلے باز ہیں۔