مہاراشٹر کے بلڈھانا میں25 مسافروں کی موت ہوگئی ہے۔
مہاراشٹر کے بلڈھانا ضلع میں جمعہ کی دیر رات ایک بڑا سڑک حادثہ پیش آیا۔ جانکاری کے مطابق، ناگپور سے ممبئی کی طرف جا رہی بس بلڈھانا کے سندکھیڑ میں راجا شہر کے پاس اسمردھی مہامارگ ایکسپریس وے پر حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثے کے بعد بعد سٹی لنک ٹریولس کی بس میں خطرناک آگ لگ گئی۔ بس پوری طرح جل کر خاک ہوگئی۔ اس حادثے میں 26 مسافروں کی موت ہوگئی ہے۔
فی الحال بس میں لگی آگ پر فائربریگیڈ کی ٹیم نے قابو پالیا ہے۔ وہیں شندے حکومت نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مہلوکین کے اہل خانہ کو 5-5 لاکھ روپئے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ وہیں وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے اور نائب وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس جائے حادثہ پر روانہ ہوں گے۔
بلڈھانا ایس پی سنیل کڑاسینن نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ابتدائی جانچ کے مطابق، بس کا ٹائراچانک پھٹ گیا، جس کے بعد ڈرائیور نے بس کا کنٹرول کھو دیا، جس کے بعد بس ایک کھمبے سے جاٹکرائی۔ اس کے بعد وہ ایک ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی، جس سے آگ میں فوراً آگ لگ گئی۔ لوگوں کو بس سے نکلنے کا موقع نہیں مل پایا۔ کسی طرح کچھ لوگ ہی بس سے باہر نکل پائے ہیں ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔