Bharat Express

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


بہارمیں بی جے پی کے سینئرلیڈراشونی کمارچوبے نے کہا کہ ریاست میں بی جے پی کی قیادت میں این ڈی اے کی حکومت بننی چاہئے۔ اس کے ساتھ ساتھ اتحادی پارٹیوں کوبھی آگے لے کرچلا جائے۔

چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑنے بڑی تعداد میں عدالتوں میں زیرالتوا معاملے سے متعلق کہا کہ ہندوستان کی آبادی کے مقابلے ججوں کی تعداد بہت کم ہے۔ عدلیہ کی طاقت بڑھانے کا معاملہ بھی حکومت کے سامنے رکھا گیا۔

اسپیکراوم برلا نے بدھ (26 جون، 2024) کو اپنے پہلے ہی خطاب میں ایمرجنسی کی مذمت کی تجویزپڑھی تھی، جس پراب راہل گاندھی نے اعتراض ظاہرکیا۔

دہلی سے ہزاری باغ پہنچی سی بی آئی ٹیم نیٹ پیپرلیک معاملے کی جانچ کررہی ہے۔ سی بی آئی ٹیم گزشتہ تین دنوں سے یہاں اویسس اسکول سے لے کربینک اورکوریئرکمپنی کے دفترتک گہرائی سے جانچ کرنے میں مصروف ہے۔ حراست میں لئے گئے لوگوں کے فون اورلیپ ٹاپ بھی ضبط کئے گئے ہیں۔

غازی پور سے سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ افضال انصاری کو لوک سبھا میں منگل کے روز حلف نہیں دلایا گیا۔ غازی پور سے وہ بی جے پی کے پارس ناتھ رائے کوہراکرپارلیمنٹ پہنچے ہیں۔

18ویں لوک سبھا کے پہلے سیشن کا آج دوسرا دن ہے۔ اس دوران پروٹم اسپیکرنے نومنتخب اراکین پارلیمنٹ کو لوک سبھا کے رکن کے طورپرحلف دلایا گیا۔ اس دوران پارلیمنٹ میں برسراقتدار اوراپوزیشن کے لیڈران نے ہنگامہ کیا۔ اب بدھ کے روزلوک سبھا اسپیکرکا الیکشن ہوگا۔

اے آئی ایم آئی ایم سربراہ اسدالدین اویسی نے منگل کے روز پارلیمنٹ میں حلف لیا۔ حلف لینے کے بعد انہوں نے جے فلسطین کہا۔ اس پر سب سے پہلے رکن پارلیمنٹ شوبھا کرندلاجے نے اعتراض کیا۔ اس کے بعد دیگراراکین نے بھی ہنگامہ کیا۔

18ویں لوک سبھا کا پہلا سیشن پیر24 جون کو شروع ہوا ہے۔ منگل کو کانگریس لیڈراورسابق صدرراہل گاندھی اورسماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادونے رکن پارلیمنٹ کے طورپرحلف لیا۔ اس دوران ان دونوں نے اپنے ہاتھ میں آئین کی کاپی لے رکھی تھی۔

لوک سبھا کے خصوصی سیشن میں سبھی منتخب اراکین پارلیمنٹ، پارلیمنٹ کی رکنیت کا حلف لے رہے ہیں۔ اسدالدین اویسی نے بھی اردو زبان میں حلف لیا اور جاتے جاتے جے فلسطین کا نعرہ بھی لگایا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے لکھا کہ اقتدار پربنے رہنے کے لئے اس وقت کی کانگریس حکومت نے ہرجمہوری اصولوں کی خلاف ورزی کی اور ملک کو جیل خانہ بنا دیا۔