Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


وزیراعظم نریندر مودی کی اپیل کے بعد دہلی حکومت نے بڑا فیصلہ لیا ہے۔ اب ہفتے میں دو دن سرکاری ملازمین ورک فرام ہوم کریں گے۔ دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے آج کابینہ کی میٹنگ کے بعد صحافیوں کو جانکاری دی۔

رائل چیلنجرس بنگلورو بنام کولکاتا نائٹ رائیڈرس میچ میں بلے باز جیکب بیتھل کو ذرا بھی احساس نہیں تھا کہ ان کا گولڈن کا چین میدان پر گرگیا ہے، لیکن بعد میں جو کچھ ہوا وہ ایمانداری کے لئے ایک بہترین مثال ہے۔

کرناٹک میں نئی پالیسی کے تحت طلباء اب اسکولوں اورکالجوں میں حجاب، پگڑی، جنیو، شیودھارا اور رودراکش پہن کرجاسکیں گے، بشرطیکہ یہ مقررہ یونیفارم کی تکمیل کریں اوراس کی بنیادی روح کومتاثرنہ کریں۔

چین کی نیوزایجنسی کے مطابق، بیجنگ میں ڈونلڈ ٹرمپ کا استقبال چین کے نائب صدرنے کیا۔ نائب صدرجھینگ کے ساتھ ہوائی اڈے پربیجنگ میں امریکی سفیرڈیوڈ پڈریو، امریکہ میں چین کے سفیرشی فینگ اور چین کے نائب وزیربرائے خارجہ امورما ژاؤسوبھی موجود رہے۔

سی بی آئی نے پیپرلیک معاملے میں تین ملزمین کوجے پور، ایک کوناسک سے اورایک کو گرو گرام سے گرفتار کیا ہے۔ اس کے علاوہ کئی دیگرمشتبہ افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

مدرڈیری کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مدرڈیری 14 مئی 2026 سے اپنے دودھ کے تمام اقسام کی قیمتوں میں 2 روپئے فی لیٹرکا اضافہ کرے گی۔ گراہکوں پر اثر کو محدود کرنے کی مسلسل کوششوں کے بعد بھی گزشتہ ایک سال میں کسان خرید قیمتوں میں تقریباً 6 فیصد کے مسلسل اضافہ کو دیکھتے ہوئے یہ ترمیم ضروری ہوگیا ہے۔

امول دودھ کی قیمت میں ایک سے تین روپئے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد امول تازہ کا 500 ایم ایل کے دودھ کے پیکٹ کی قیمت 28 روپئے سے بڑھ کر29 روپئے ہوجائے گی۔  امول تازہ ایک لیٹردودھ کی قیمت 55 روپئے سے بڑھ کر57 روپئے ہوجائے گا۔ یہ قیمتیں کل یعنی 14 مئی سے پورے ملک میں نافذ ہوجائیں گی۔

 سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کے چھوٹی بھائی پرتیک یادو کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی ہے۔ اس رپورٹ میں ان کی موت کی وجہ واضح طورپر بتائی گئی ہے۔

اتحاد المجاہدین کی بنیاد سال 2025 میں رکھی گئی تھی۔ اس وقت یہ تین دہشت گرد تنظیموں کے انضمام سے قائم ہوئی تھی۔ گزشتہ ایک سال سے یہ دہشت گرد تنظیم سوشل میڈیا پر اپنی تشہیر کر رہی ہے۔ اب اتحاد کے دہشت گردوں نے بنوں پرحملہ کر کے 15 جوانوں کوہلاک کر دیا ہے۔

پنجاب کنگس کے نوجوان سلامی بلے باز پریانش آریہ نے ایک بارپھر اپنی ٹیم کو تیز شروعات دلائی ہے۔ اس بار انہوں نے مشیل اسٹارک کے خلاف پہلی ہی گیند پرچھکا لگا دیا۔