Aamir Khan-Gauri Wedding Update: بالی ووڈ اداکارعامرخان گزشتہ کچھ دنوں سے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق سرخیوں میں ہیں۔ سوشل میڈیا سے لے کرخبروں کے بازار تک عامرخان کی تیسری شادی کی قیاس آرائی ہورہی ہے۔ کچھ دنوں پہلے ہی عامرخان نے اپنی تیسری شادی کنفرم کی تھی۔ اس درمیان آئیے جان لیتے ہیں کہ آخرعامرخان کب اور کہاں شادی کرنے والے ہیں؟ آپ کو بتا دیں کہ عامرخان کی یہ تیسری شادی ہے۔ اسے وہ بہت زیادہ سرخیوں میں نہیں رکھنا چاہتے ہیں، لیکن عامرخان کی شادی کی خبر میڈیا اورسوشل میڈیا پروائرل نہ ہو، یہ ناممکن ہے۔
کب اورکہاں ہوگی عامرخان کی تیسری شادی؟
عامرخان کی تیسری شادی کی اگربات کریں تو یہ شادی بہت گرینڈ نہیں ہوگی اورسادہ طریقے سے ہونے والی ہے۔ عامرخان نے دھوم دھام کے بجائے سادگی کو منتخب کیا ہے۔ عامرخان اور گوری کی شادی ایک پرائیویٹ تقریب میں ہوگی۔ ’ڈکّن کرانیکل‘ سے بات کرتے ہوئے عامرخان نے گوری سے شادی کی تصدیق کی ہے۔
بے حد سادہ تقریب میں ہوگی شادی
ساتھ ہی عامرخان نے بتایا کہ شادی کسی عالیشان تقریب کے بجائے بہت سادگی سے ہونے والی ہے۔ عامرخان نے کہا کہ وہ گھرپرہی رجسٹرڈ میریج کریں گے۔ اداکار کے مطابق، یہ گھر پرہونے والی ایک بہت ہی سادہ رجسٹرڈ شادی ہوگی۔ اس میں صرف دونوں فیملی اوربہت قریبی دوستی شامل ہوں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم دونوں اسے بہت ہی سادہ رکھنا چاہتے ہیں۔
شادی پہلا ردعمل نہیں
واضح رہے کہ عامرخان اورگوری کی شادی کی کچھ ہی دنوں پہلے سامنے آئی ہے۔ جی ہاں، کچھ ہفتے پہلے ہی عامرخان نے ’ویرائٹی انڈیا‘ کو اپنی شادی کے منصوبے کی تصدیق کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ شادی کی خبر سچ ہے اور یہ 5 جولائی کو ہے۔ عامرخان نے یہ بھی تسلیم کیا کہ شادی ان کی پہلی ترجیح نہیں تھی۔
عامرخان نے خاص تقریب میں کیا تھا اعلان
قابل ذکرہے کہ عامرخان نے اپنے 60ویں یوم پیدائش پرگوری کے ساتھ اپنے رشتے کو کنفرم کیا تھا۔ عامرخان اس سے پہلے دو شادیاں کرچکے ہیں۔ ان کی پہلی شادی رینا دتہ سے ہوئی اوردوسری شادی کرن راو سے ہوئی تھی، لیکن دونوں سے ہی ان کا طلاق ہوگیا تھا۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


