Bharat Express DD Free Dish

Fastest To Reach 50 Sixes in ODI: سب سے تیز 50 چھکے، افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی نے رقم کردی تاریخ، ٹاپ-5 لسٹ میں کوئی ہندوستانی نہیں

ہندوستان کے خلاف تیسرے ونڈے میچ میں عظمت اللہ عمرزئی نے تاریخ رقم کردی ہے۔ انہوں نے سب سے تیز 50 چھکے پورے کرنے کا ریکارڈ بنایا ہے۔ عظمت اللہ عمرزئی نے ہندوستان کے خلاف تیسرے ونڈے مقابلے میں 56 گیندیں کھیل کر50 رن بنائے اوراس دوران 2 چھکے لگائے۔ انہوں نے کپتان حشمت اللہ شاہدی کے ساتھ مل کر105 رنوں کی شراکت کی۔ عمرزئی کا وکٹ پرنس یادو نے لیا۔

ہندوستان کے خلاف تیسرے ونڈے میچ میں عظمت اللہ عمرزئی نے تاریخ رقم کردی ہے۔ عمرزئی افغانستان کے لئے ونڈے میں سب سے تیز50 چھکے پورے کرنے والے بلے بازبن گئے ہیں۔ انہوں نے ٹیم انڈیا کے خلاف 2 چھکے لگا کریہ مقام حاصل کیا۔ ونڈے میں سب سے تیز50 چھکے پورے کرنے کے معاملے میں عمرزئی تیسرے مقام پرہیں۔ عظمت اللہ عمرزئی نے ہندوستان کے خلاف تیسرے ونڈے مقابلے میں 56 گیندیں کھیل کر50 رن بنائے اوراس دوران 2 چھکے لگائے۔ انہوں نے کپتان حشمت اللہ شاہدی کے ساتھ مل کر105 رنوں کی شراکت کی۔ عمرزئی کا وکٹ پرنس یادو نے لیا۔

ونڈے میں سب سے تیز50 چھکے

ونڈے کرکٹ میں سب سے تیز 50 چھکے لگانے کا ریکارڈ نیوزی لینڈ کے کوری اینڈرسن کے نام ہے، جنہوں نے 32 اننگوں میں 50 چھکے لگائے تھے۔ وہیں انگلینڈ کے لیام لیونگسٹون اس فہرست میں دوسرے مقام پرہیں۔ انہوں نے 50 چھکوں کے اعدادوشمار تک پہنچنے میں 34 اننگ کھیلی تھیں۔ وہیں افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی اوریواے ای کے محمد وسیم، دونوں نے اپنے ونڈے کیریئرکی 36ویں اننگ میں 50 چھکے پورے کئے۔

اس فہرست میں دوردورتک کسی ہندوستانی کا نام نہیں ہے۔ 38-38 اننگ کھیل کرشمران ہیٹ مائراورہیری بروک نے یہ مقام حاصل کیا تھا۔ کوری اینڈرسن نے 32 اننگ میں 50 چھکے لگائے۔ لیام لیونگسٹون نے 34 اننگ میں 50 چھکے مکمل کئے۔ عظمت اللہ عمرزئی نے 36 اننگ میں 50 چھکے لگائے۔ جبکہ محمد وسیم نے 36 اننگ میں 50 چھکے لگائے۔ وہیں شمران ہیٹ مائراورہیری بروک نے 38 اننگ میں 50 چھکے مکمل کئے۔

عظمت اللہ نے کی کپتان شاہدی کی برابری

عظمت اللہ عمرزئی نے افغانستان کے لئے ہندوستان کے خلاف سب سے زیادہ نصف سنچری لگانے کے معاملے میں کپتان حشمت اللہ شاہدی کی برابری کرلی ہے۔ ونڈے میں دونوں نے اب تک ٹیم انڈیا کے خلاف 2-2 نصف سنچری اننگ کھیلی ہیں، جوسب سے زیادہ ہیں۔

 بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read