Bharat Express

India vs Afghanistan

ہندوستان نے افغانستان کو 47 رنوں سے ہرا دیا ہے۔ 182 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے افغانستان کی ٹیم 134 رنوں پر سمٹ گئی۔ ہندوستان کے لئے جسپریت بمراہ اور ارش دیپ سنگھ نے 3-3 وکٹ حاصل کئے۔

سپر-8 میں ہندوستان کا پہلا مقابلہ افغانستان سے ہونا ہے۔ افغانستان نیوزی لینڈ جیسی ٹیم کو ہراکر سپر-8 میں آئی ہے۔ ایسے میں ٹیم انڈیا کو افغانستان سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

بنگلورو میں بدھ رات کو کھیلے گئے ٹی-20 مقابلے میں ریکارڈوں کی جھڑی لگ گئی۔ ہندوستان اورافغانستان کے اس مقابلے میں کئی نئے ریکارڈ بنے۔

بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ برابر ہوگیا۔ بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنائے تھے۔ جواب میں افغانستان نے بھی مقررہ اوورز میں 212 رنز بنائے۔  میچ برابر ہونے کی صورت میں سوپر اوور کھیلا گیا۔سپر اوور میں پہلے کھیلتے ہوئے افغانستان نے 16 رنز بنائے۔

روہت شرما نے افغانستان کے خلاف کھیلی گئی 121رنز کی اننگز میں کل 8 چھکے لگائے ہیں جس کی وجہ سے وہ بطور کپتان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔افغانستان کے خلاف سنچری اننگز میں 8 چھکے لگا کر روہت شرما ایک میچ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کپتان بن گئے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق بنگلورو میں آسمان صاف رہنے کی امید ہے۔ بارش کا کوئی امکان نہیں۔ شام کے وقت آسمان پر کچھ بادل نمودار ہو سکتے ہیں۔ لیکن اس سے میچ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

افغانستان کے خلاف کھیلی جا رہی ٹی-20 سیریز میں اکشرپٹیل کمال کی گیند بازی کر رہے ہیں۔ اکشرپٹیل کو دوسرے میچ میں پلیئرآف دی میچ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔

"ان(جیسوال) کے لیے چند سال بہت اچھے رہے، جیسوال نے اب ٹیسٹ کرکٹ اور یہاں تک کہ ٹی ٹوئنٹی بھی کھیلا ہے۔ انہوں نے دکھایا ہے کہ وہ کیا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔"

موہالی میں کھیلے گئے پہلے ٹی-20 میں ہندوستان نے مہمان افغانستان کو 6 وکٹ سے ہرا دیا۔ مقابلے میں افغان ٹیم نے اچھی بلے بازی کی تھی۔

ہندوستان اورافغانستان کے درمیان تین میچوں کی ٹی-20 سیریز کھیلی جانی ہے۔ راشد خان اس سیریز سے باہرہوگئے ہیں۔