Bharat Express

India vs Afghanistan,T20: روہت شرما نے ایک ہی میچ میں بنا دیئے کئی ریکارڈ،رنکو سنگھ نے بھی دیا ساتھ

روہت شرما نے افغانستان کے خلاف کھیلی گئی 121رنز کی اننگز میں کل 8 چھکے لگائے ہیں جس کی وجہ سے وہ بطور کپتان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔افغانستان کے خلاف سنچری اننگز میں 8 چھکے لگا کر روہت شرما ایک میچ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کپتان بن گئے۔

روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اپنی پانچویں سنچری بنائی ہے۔ بنگلور میں افغانستان کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں روہت نے 69 گیندوں میں 11 چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ121 رنز بنائے۔ روہت ٹی 20فارمیٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے سوریہ کمار یادو اور گلین میکسویل کو پیچھے چھوڑ دیاہے، جن کی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں 4-4 سنچریاں ہیں۔ روہت شرما نے اس ایک میچ کی کارکردگی کے بدولت ایک ساتھ کئی ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔

روہت شرما نے افغانستان کے خلاف کھیلی گئی 121رنز کی اننگز میں کل 8 چھکے لگائے ہیں جس کی وجہ سے وہ بطور کپتان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔افغانستان کے خلاف سنچری اننگز میں 8 چھکے لگا کر روہت شرما ایک میچ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کپتان بن گئے۔ روہت شرما نے 121 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم انڈیا کے لیےٹی 20انٹرنیشنل میں تیسرا سب سے زیادہ انفرادی سکور بنایا۔ اس فہرست میں، شبھمن گل 126 کے اسکور کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہیں۔

روہت شرما اور رنکو سنگھ نے مل کر افغانستان کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پانچویں وکٹ کے لیے 190 رنز کی شراکت قائم کی، جو ہندوستان کے لیے فارمیٹ میں کسی بھی وکٹ کے لیے سب سے زیادہ شراکت تھی۔ٹی 20انٹرنیشنل کے ایک اوور میں ہندوستان کا زیادہ سے زیادہ اسکور 36 ہے۔ 36 رنز بنانے کا پہلا کارنامہ سابق بائیں ہاتھ کے تجربہ کار یوراج سنگھ نے 2007 میں انگلینڈ کے خلاف انجام دیا تھا۔ اب روہت شرما اور رنکو سنگھ نے مل کر یہ کارنامہ انجام دیاہے۔ افغانستان کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں روہت اور رنکو نے ایک اوور میں 36 رنز بنائے۔ ہندوستانی بلے بازوں نے پہلی اننگز کے آخری اوور میں یہ کارنامہ انجام دیا، جب رنکو نے آخری تین گیندوں پر چھکوں کی ہیٹ ٹرک لگائی۔

بھارت ایکسپریس۔