Bharat Express

India won the 2nd Super Over: افغانستان کے خلاف دلچسپ مقابلے میں ٹیم انڈیا کو دوسرے سوپر اوور میں ملی جیت،فاتح قرار

بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ برابر ہوگیا۔ بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنائے تھے۔ جواب میں افغانستان نے بھی مقررہ اوورز میں 212 رنز بنائے۔  میچ برابر ہونے کی صورت میں سوپر اوور کھیلا گیا۔سپر اوور میں پہلے کھیلتے ہوئے افغانستان نے 16 رنز بنائے۔

انڈیا اور افغانستان کے درمیان کھیلا گیا میچ دو سپر اوور والا پہلا انٹرنیشنل میچ بن گیا۔

بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ برابر ہوگیا۔ بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنائے تھے۔ جواب میں افغانستان نے بھی مقررہ اوورز میں 212 رنز بنائے۔  میچ برابر ہونے کی صورت میں سوپر اوور کھیلا گیا۔سپر اوور میں پہلے کھیلتے ہوئے افغانستان نے 16 رنز بنائے۔ افغانستان نے آخری گیند پر تین رنز لیے،اس کے بعد بھارت نے بھی صرف 16 رنز بنائے اور سپر اوور بھی ٹائی ہوگیا۔  اس کے بعد دوسرا سوپر اوور کھیلا گیا۔

دوسرے سپر اوور میں بھارت نے صرف 11 رنز پر اپنے دونوں وکٹ گنوا دیے۔ بھارتی ٹیم پوری 6 گیندیں بھی نہ کھیل سکی۔ اورافغانستان کو جیت کے لیے 6 گیندوں میں 12 رنز  کا ہدف ملا۔ وہیں افغانستان پہلی گیند پر ہی محمد نبی کا وکٹ گنوا کردباو کا شکار ہوگیا۔روی بشنوئی نے پہلی گیند پر ہی رنکو سنگھ کے ہاتھوں کیچ آوٹ کردیا۔وہیں دوسرے گیند پر ایک رن دیا جبکہ تیسری گیند پر ایک اور وکٹ گرادیا ،یعن گرباز بھی آوٹ ہوگئے۔اس طرح ٹیم انڈیا نے دوسرا سوپر اوور جیت کر میچ پر قبضہ جما لیا۔