Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


طویل وقت سے سیف علی خان اورکرینہ کپور کسی فلم میں ساتھ نظر نہیں آئے ہیں۔ اسی درمیان حال ہی میں ایک انٹرویو میں سیف علی خان نے کرینہ کپورکے ساتھ اسکرین شیئر کرنے سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

ایران اور امریکہ کے درمیان قطر سمجھوتہ کرانے میں مصروف ہے۔ پردے کے پیچھے سے قطر کے وزیراعظم الثانی سمجھوتے کا ڈرافٹ تیار کرا رہے ہیں۔ اسی درمیان قطر کے نائب وزیر اعظم نے آبنائے ہرمز کے ٹول کو درست قرار دیا ہے۔ اسے آبنائے ہرمز کے نظام کے لئے ضروری قراردیا گیا ہے۔

گجرات کی ٹیم بس میں شارٹ سرکٹ ہونے کی وجہ سے ہنگامہ مچ گیا۔ حالانکہ اس حادثے میں سبھی کھلاڑیوں کو محفوظ نکال لیا گیا ہے۔ یہ حادثہ اس وقت ہوا، جب کھلاڑی فائنل میں ملی ہارکے بعد ٹیم ہوٹل لوٹ رہے تھے۔

آج یکم جون کوپورے ملک میں پٹرول-ڈیژل کی قیمت میں کیا فرق آیا ہے، یہ آپ یہاں سے جان سکتے ہیں۔ پٹرول-ڈیژل کی نئی ریٹ لسٹ یہاں موجود ہے۔

ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) نے سندیپن ساہا اور رتبرت بنرجی کو پارٹی مخالف سرگرمیوں اور بے ضابطگی کے الزام میں فوری اثر سے بنیادی رکنیت سے معطل کردیا ہے۔ یہ کارروائی میٹنگوں میں مسلسل غیر حاضری اور پارٹی مفادات کے خلاف بیانات کے بعد کی گئی۔

اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بجنورکے افضل گڑھ میں سوریہ چوہان قتل کیس پربات کرتے ہوئے کہا کہ دھرم کے قیام کے لئے سدرشن چکرضروری ہے۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مزید کہا کہ دوستی کی آڑ میں چھرا گھونپنا ناقابل قبول ہے۔

نتیش کمار نے راجیہ سبھا رکن منتخب ہونے کے بعد وزیراعلیٰ کا عہدہ چھوڑ دیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ جے ڈی یو کی نیشنل کونسل نتیش کمار کے جے ڈی یو کے قومی صدر کے انتخاب کو باضابطہ طور پر منظوری دے گی۔ اجلاس میں تنظیم سازی اور آئندہ کی حکمت عملی پر بھی غور کیا جائے گا۔

پولیس افسرنے بتایا کہ بانپورجانے سے پہلے تین میں سے 2 خواتین ایک عوامی بیت الخلاء میں گئیں اور وہاں مبینہ طور پر زہرکھا لیا۔ ان کی حالت بگڑنے پر انہیں کیپیٹل اسپتال لے جایا گیا۔

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ اس فیصلے سے ایک بار پھر یہ ثابت ہوگیا کہ کسی ثبوت کے بغیر دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کرکے مسلم نوجوانوں کی زندگیوں کو تباہ کیا جاتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں بھی انصاف کے حصول میں 10 سال لگ گئے۔

ابوالکلام آزاد اسلامک اویکننگ سینٹر کے صدر مولانا محمد رحمانی مدنی نے اس موقع سے دوسری اقوام کے جذبات کا خیال رکھنے کی اپیل کی۔ مثلاً قربانی کا جانور لانے لے جانے میں احتیاط رکھنا، سڑکوں یا کھلے مقامات پر جانور ذبح کرنے سے پرہیز کرنا، راستوں پر گندگی پھینکنے سے اجتناب کرنا وغیرہ اور اسی طرح ممنوعہ جانور کی قربانی سے مکمل پرہیز کرنا وغیرہ شامل ہے۔