Bharat Express

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


وقف ترمیمی بل پرپارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی کا دوسرااجلاس ہوا۔ اس میں مسلم تنظیموں نے کہا کہ ہم ترمیم کو قبول نہیں کرتے۔ حکومت کواس میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے۔

محمد ہادی مفتاح جرمنی میں اسلامک سینٹرہیمبرگ (آئی زیڈ ایچ) کے سربراہ ہیں، وہ جرمنی میں ایران کے سپریم لیڈرعلی خامنہ ای کے سرکاری نائب تھے۔ جرمنی کے داخلی امور کی وزارت نے محمد ہادی مفتاح کو 14 دنوں کے اندرجرمنی چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

اترپردیش، مدھیہ پردیش اورراجستھان میں ملزمین پرحال ہی میں بلڈوزر کارروائی کی گئی، جس کے خلاف اب جمعیۃ علماء ہند نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔ ساتھ ہی جمعیۃ علماء ہند نے الزام لگایا ہے کہ اقلیتی طبقے کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

گزشتہ دنوں مرکزی حکومت نے مہاراشٹرکے سابق وزیراعلیٰ شرد پوارکوزیڈ پلس سیکورٹی دی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے اس سیکورٹی سے متعلق مرکزی حکومت پرطنزکیا ہے۔

وزیرخارجہ ایس جے شنکر نے پاکستان کو دو ٹوک جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے اب بات چیت کرنے کا وقت ختم ہوچکا ہے۔ وہیں بنگلہ دیش سے متعلق وزیرخارجہ نے کہا کہ ہمیں یہ قبول کرنا ہوگا کہ وہاں اقتدار کی تبدیلی ہوچکی ہے۔ ہم موجودہ حکومت سے نمٹنے کے قابل ہیں۔

عیدمیلاد النبیﷺ کے موقع پرتلنگانہ میں جلوس نکلنے والا تھا، لیکن اسے دودن کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے۔ پہلے یہ جلوس 17 ستمبر کو نکلنے والا تھا، مگراب میلاد النبی کا یہ جلوس 19 ستمبر کو نکالا جانے والا تھا۔

سی آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹرڈیوڈ کوہن نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ جنگ بندی کا معاہدہ اب حماس رہنما کے ہاتھ میں ہے۔ انہوں نے یحییٰ شنوارکا نام لئے بغیرکہا کہ اسرائیل اورحماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کی قسمت بڑی حد تک ایک سوال ہے، جس کا جواب حماس کے رہنما دے سکتے ہیں۔

 قومی اردو کونسل کے نئے ڈائریکٹر ڈاکٹرشمس اقبال نے طویل انتظارکے بعد آج اردو اخبارات اورڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم کے سربراہان سے غیر رسمی ملاقات کی اوراردوکے فروغ سے متعلق مشورے طلب کئے۔

بی جے پی رکن پارلیمنٹ اور بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف دن میں 200 ایف آئی آر درج ہوتی ہیں، اب ان کا یہ بیان سرخیاں بٹور رہا ہے۔ اداکارہ نے خود نیشنل ٹی وی پر یہ حیران کن انکشاف کیا ہے۔

مہاراشٹر کی پنے ضلع کی رہنے والی سعدیہ انورشیخ کو سات سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ اسے 18 اپریل، 2024 کو قصور وار ٹھہرایا گیا تھا۔