Bharat Express

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


روس دورے پر پہنچے وزیراعظم مودی سے اسدالدین اویسی نے مطالبہ کیا کہ انہیں جنگی علاقے میں پھنسے ہندوستانیوں کا موضوع بھی ولادیمیر پتن کے سامنے اٹھانا چاہئے۔

وشال کے تبصرہ پرکرتیکا ملک کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ فری محسوس نہیں کررہی ہیں اورگھرجانا چاہتی ہوں۔

ٹیم انڈیا چمپئنز ٹرافی 2025 میں اپنی مہم کا آغاز کب سے کرے گی؟ کس دن کونسا مقابلہ ہوگا؟ ہندوستان-پاکستان کے درمیان مقابلہ کب ہے؟ ایسے سوالوں کے جواب سامنے آچکے ہیں۔ حالانکہ ابھی طے نہیں ہے کہ ٹیم انڈیا ٹورنا منٹ کھیلنے پاکستان جائے گی یا نہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہونے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے کسی بھی معاہدے کواسرائیل کے جنگی اہداف کے حصول میں رکاوٹ نہیں بننا چاہئے۔ جب تک اسرائیل اپنے اہداف حاصل نہ کرلے اس وقت تک ہمیں جنگ جاری رکھنا ہوگی۔

جموں کے کٹھوعہ علاقے میں دہشت گردوں نے فوج کی گاڑی پرحملہ کرتے ہوئے فائرنگ کی۔ ہندوستانی فوج کے جوانوں نے بھی اس کا منہ توڑ جواب دیا۔

اسمبلی میں فلورٹسٹ پاس کرنے کے بعد اب ہیمنت سورین حکومت کی کابینہ میں توسیع کی جا رہی ہے۔ جے ایم ایم کی طرف سے بسنت سورین، دیپک برووا، حفیظ الحسن انصاری، بے بی دیوی، متھلیش ٹھاکر، بیدناتھ رام کو جگہ دی گئی ہے۔

نیٹ یوجی سی پیپرلیک کا معاملہ میں ایک طرف سی بی آئی جانچ چل رہی ہے اورکئی گرفتاریاں ہوچکی ہیں تووہیں اس کی سماعت سپریم کورٹ میں بھی ہو رہی ہے۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ وہ عرضی گزارکو وزارت برائے خواتین واطفال میں سکریٹری اور اے ایس جی ایشوریہ بھٹی کے سامنے اپنے خیالات پیش کرنے کی اجازت دے رہی ہے۔ اس کے ساتھ عدالت نے سکریٹری سے درخواست کی کہ وہ اس معاملے کو پالیسی کی سطح پر دیکھیں اورتمام فریق سے بات کرنے کے بعد فیصلہ کریں کہ آیا اس معاملے میں کوئی مثالی پالیسی بنائی جا سکتی ہے۔

کلکتہ ہائی کورٹ نے سندیش کھالی میں جنسی استحصال زمین ہتھیانے اور راشن گھوٹالے میں سی بی آئی جانچ کے احکامات دیئے تھے۔ ممتا حکومت نے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج دیا تھا۔ اسے سپریم کورٹ نے خارج کردیا۔

Delhi Liquor Policy Case: منیش سسودیا دہلی شراب پالیسی معاملے میں تہاڑ جیل میں بند ہیں۔ منیش سسودیا کی طرف سے سپریم کورٹ میں مقدمے میں تاخیرکا حوالہ دیتے ہوئے ضمانت عرضی داخل کی ہے۔