Bharat Express

Champions Trophy 2025: ٹیم انڈیا 20 فروری کو کھیلے گی پہلا میچ، اس دن ہوگا پاکستان سے مقابلہ، شیڈول کا ہوا اعلان

ٹیم انڈیا چمپئنز ٹرافی 2025 میں اپنی مہم کا آغاز کب سے کرے گی؟ کس دن کونسا مقابلہ ہوگا؟ ہندوستان-پاکستان کے درمیان مقابلہ کب ہے؟ ایسے سوالوں کے جواب سامنے آچکے ہیں۔ حالانکہ ابھی طے نہیں ہے کہ ٹیم انڈیا ٹورنا منٹ کھیلنے پاکستان جائے گی یا نہیں۔

چمپئنزٹرافی 2025 میں ٹیم انڈیا کا شیڈول آچکا ہے۔ ہندوستانی ٹیم آئندہ سال پاکستان میں ہونے والے اس آئی سی سی ٹورنا منٹ میں 20 فروری سے مہم کا آغاز کرے گی۔ شیڈول کے مطابق، ٹیم انڈیا کو اپنے سبھی میچ لاہورمیں کھیلنے ہیں۔ حالانکہ ٹیم انڈیا ٹورنا منٹ کھیلنے پاکستان جائے گی، اسے لے کرابھی تعطل ہے۔ بی سی سی آئی نے ٹورنا منٹ میں ہندوستان کے حصہ لینے پرتومہرلگا دی ہے، لیکن وہ اپنے مقابلے پاکستان جاکرہی کھیلے گی، یہ واضح نہیں ہے۔

آئندہ سال چمپئنز ٹرافی کا انعقاد 7 سال بعد ہوگا۔ آخری باراس ٹورنا منٹ کا انعقاد سال 2017 میں ہوا تھا، جس میں ہندوستان کوہراکرپاکستان فاتح بنا تھا۔ اس لحاظ سے پاکستانی ٹیم اپنی میزبانی میں خطاب کا دفاع کرنے اترے گی۔

ٹیم انڈیا کے شیڈول کا اعلان

رپورٹس کے مطابق، ٹیم انڈیا کا چمپئنز ٹرافی 2025 میں جو شیڈول سامنے آیا ہے، وہ اس طرح ہے۔ اس شیڈول کے مطابق، ٹیم انڈیا اپنا پہلا میچ 20 فروری کو بنگلہ دیش میں کھیلے گی۔ اس کے بعد دوسرا مقابلہ وہ 23 فروری کو نیوزی لینڈ سے کھیلے گی۔ وہیں ، گروپ اسٹیج کا تیسرا اورآخری میچ ہندوستان ٹورنا منٹ کے میزبان اور اپنے حریف پاکستان سے کھیلے گی۔ یہ میچ یکم مارچ کو کھیلا جائے گا۔ ٹیم انڈیا کے تینوں میچ لاہورمیں کھیلے جائیں گے۔

 

ٹیم انڈیا کا پاکستان جانا ابھی طے نہیں

حالانکہ یہ شیڈول ابھی مجوزہ ہے۔ بی سی سی آئی نے ابھی تک پاکستان جانے سے متعلق اپنی رضامندی نہیں دی ہے۔ ایسے میں یہ طے نہیں ہے کہ ٹیم انڈیا اپنے مقابلے لاہور میں ہی کھیلے گی یا کسی نیوٹرل مقام پر۔ چمپئنز ٹرافی 2025 کے لئے ٹیم انڈیا کا پاکستان جانا اور نہ جانا پوری طرح سے ہندوستانی حکومت کے فیصلے پر مرکوز ہے۔ حکومت کی طر سے گرین سگنل ملنے کے بعد ہی بی سی سی آئی پاکستان میں چمپئنز ٹرافی کھیلتی ہوئی نظرآسکتی ہے۔ چمپئنز ٹرافی 2025 کا انعقاد پاکستان کے تین شہروں، لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں ہونا ہے۔ تاہم ہندوستان کے سبھی مقابلے لاہور میں ہونا ہے۔ یہ فیصلہ سیکورٹی کے پیش نظرلیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read