Bharat Express

Hemant Soren Government Cabinet Expansion: ہیمنت سورین حکومت میں سابق وزیر اعلیٰ چمپئی سورین بنے وزیر، بھائی بسنت سورین کو نہیں ملی جگہ

اسمبلی میں فلورٹسٹ پاس کرنے کے بعد اب ہیمنت سورین حکومت کی کابینہ میں توسیع کی جا رہی ہے۔ جے ایم ایم کی طرف سے بسنت سورین، دیپک برووا، حفیظ الحسن انصاری، بے بی دیوی، متھلیش ٹھاکر، بیدناتھ رام کو جگہ دی گئی ہے۔

ہیمنت سورین کابینہ میں چمپئی سورین کو شامل کیا گیا ہے۔

Jharkhand Government Cabinet Expansion: ہیمنت سورین کی قیادت والی جھارکھنڈ حکومت نے پیرکواسمبلی میں فلورٹسٹ پاس کرلیا ہے۔ وہیں، اب ہیمنت سورین کابینہ کی توسیع ہوگئی ہے۔ جھارکھنڈ کے گورنرسی پی رادھا کرشنن نے جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) کی قیادت والی الائنس کے سینئرلیڈران اوردیگرسرکاری افسران کی عدم موجودگی میں راج بھون میں عہدہ اوررازداری کا حلف دلایا۔ سابق وزیراعلیٰ چمپئی سورین کوبھی وزیربنایا گیا ہے۔ حالانکہ ہیمنت سورین کے بھائی بسنت سورین کوکابینہ میں جگہ نہیں ملی ہے۔

اس کابینہ میں جھارکھنڈ مکتی مورچہ کی طرف سے بسنت سورین، دیپک برووا، حفیظ الحسن انصاری، بے بی دیوی، متھلیش ٹھاکر، بیدناتھ رام کوجگہ دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ بید ناتھ رام کوچھوڑکروہ سبھی لیڈران ہیمنت سورین اورچمپئی سورین حکومت بھی وزیرعہدے پر تھے۔ وہیں آرجے ڈی کے کوٹے سے ستیا نند بھوکتا کووزیربنایا گیا ہے۔

اس سے پہلے آج جھارکھنڈ میں وزیراعلیٰ ہیمنت سورین کی قیادت والی حکومت نے پیرکے روزاسمبلی سے اپوزیشن اراکین کے واک آؤٹ کے درمیان اعتماد کا ووٹ حاصل کیا۔ 81 رکنی ریاستی اسمبلی میں کل 45 اراکین اسمبلی بشمول نامزد رکن گلین جوزف گالسٹین نے تحریک اعتماد کے حق میں ووٹ دیا۔

 بی جے پی اوراکھل جھارکھنڈ چھاترسنگھ (آجسو) کے اراکین اسمبلی ووٹنگ کے لئے گنتی شروع ہوتے ہی ایوان سے باہر چلے گئے۔ بی جے پی کی قیادت والے اپوزیشن میں بی جے پی کے 24 اورآجسو پارٹی کے تین اراکین اسمبلی ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔