Bharat Express DD Free Dish

Habiburrahman




Bharat Express News Network


جوتش وگیان سمیتی کے زیرِ اہتمام وارانسی میں منعقدہ قومی جوتش سمّیلن میں آچاریہ پون ترپاٹھی کو خصوصی طور پر اعزاز سے نوازا گیا۔

چیف جسٹس بی آر گوئی نے یہ خطاب ہنوئی میں منعقدہ 38ویں لاوسیا (LAWASIA) کانفرنس سے ورچوئل خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی کو انصاف، وقار اور مساوات کا آلہ بننا چاہیے۔

مشہور فلم ساز سبھاش گھئی کے قائم کردہ وسلنگ ووڈز انٹرنیشنل میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے گوتم اڈانی نے اپنے کلیدی خطاب بعنوان ’’جینا یہاں،مرنا یہاں: قوم سازی کی سنیمائی روح‘‘ میں کہا کہ سنیما ’’رنگوں اور احساسات کی متحرک نظم‘‘ ہے۔

امیر خان متقی نے افغانستان کے بین الاقوامی تعلقات کے نقطہ نظر پر زور دیتے ہوئے کہا: ’’افغانستان اسلامی اصولوں کی بنیاد پر تمام ممالک کے ساتھ مثبت تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے۔ بھارت کے پاس مثبت تعلقات قائم کرنے کا اچھا موقع ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ متوازن پالیسی دوسروں کی حوصلہ افزائی کرے گی۔ افغانستان کسی فوجی مداخلت یا کسی کی موجودگی کی اجازت نہیں دے گا۔‘‘

افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی جمعرات کو ایک ہفتے کے دورے کے لیے نئی دہلی پہنچے۔ 9 سے 16 اکتوبر تک متقی کا یہ دورہ طالبان کے اگست 2021 میں افغانستان پر قبضے کے بعد کابل سے نئی دہلی آنے والا پہلا اعلیٰ سطحی وفد ہے۔

افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نےکہا ہے کہ ’’ہندوستان ہمیشہ افغانستان کے لوگوں کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ ہم ہندوستان کے خلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔‘‘

کانگریس صدر کھڑگے نے کہا کہ یہ محض اعداد و شمار نہیں بلکہ بی جے پی اور آر ایس ایس کی جاگیردارانہ ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں جو کمزور طبقات کو دبانے اور خوفزدہ کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا: ’’یہ ذہنیت سماجی انصاف کے ڈھانچے کو کھوکھلا کر رہی ہے اور آئین کے نظریات پر براہِ راست حملہ ہے۔‘‘

پرینکا گاندھی نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ چاہے کوئی عام شہری ہو یا کسی اعلیٰ عہدے پر فائز افسر، اگر وہ دلت طبقے سے ہے تو اس کے ساتھ غیر انسانی سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا: ’’جب اعلیٰ عہدوں پر بیٹھے دلت افسران کے ساتھ یہ برتاؤ ہو رہا ہے تو عام دلت سماج کی حالت کا اندازہ لگانا مشکل نہیں۔‘‘

یہ اعلان ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کئی مہینوں سے نوبل امن انعام کے لیے اپنی نامزدگی کی مہم چلا رہے تھے اور یہ دعویٰ کر رہے تھے کہ اگر انہیں یہ انعام نہیں دیا گیا تو یہ ’امریکہ کی توہین‘ ہوگی۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق ذہنی صحت کا عالمی دن ہر سال 10 اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔ یہ دن پہلی بار 1992 میں ورلڈ فیڈریشن فارمینٹل ہیلتھ کے تعاون سے منایا گیا تھا۔