Habiburrahman
Bharat Express News Network
NDA announces seat sharing for Bihar polls: بہار اسمبلی انتخابات: این ڈی اے میں سیٹوں کی تقسیم کا باضابطہ اعلان، بی جے پی اور جے ڈی (یو) 101-101 نشستوں پر لڑیں گی چناؤ
ایل جے پی (رام ولاس) کو 29، راشٹریہ لوک مورچہ اور ’ہم‘ کو 6-6 سیٹیں، تمام اتحادی جماعتوں نے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔ 243 رکنی بہار اسمبلی کے لیے ووٹنگ 6 نومبر اور 11 نومبر کو ہوگی، جب کہ گنتی 14 نومبر کو کی جائے گی۔
Azam Khan gets ‘Y category’ security again: اعظم خان کو دوبارہ ملی ’وائی کیٹیگری‘ سکیورٹی، 7 مسلح اہلکار رہیں گے تعینات
رہائی کے بعد سے اعظم خان کے گھر پر ملنے والوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ ان سے ملاقات کے لیے عام لوگ، سیاسی کارکنان اور لیڈران بڑی تعداد میں پہنچ رہے ہیں۔ حال ہی میں سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اور سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے ان کے گھر جا کر ملاقات کی تھی۔ ان کے علاوہ سوامی پرساد موریہ سمیت کئی دیگر اہم سیاسی شخصیات بھی ان سے ملنے رامپور پہنچ چکی ہیں۔
Afghan Foreign Minister says technical error: دوسری پریس کانفرنس میں خواتین ہوئیں شریک، افغان وزیر خارجہ کا وضاحتی بیان: ’’خواتین کو پریس کانفرنس سے الگ رکھنا تکنیکی غلطی تھی‘‘
پریس کانفرنس کے دوران امیر خان متقی نے بھارت-افغانستان تعلقات، انسانی امداد، تجارتی راستوں اور سکیورٹی تعاون جیسے موضوعات پر اظہار خیال کیا۔
Gang rape of MBBS student: مغربی بنگال ایم بی بی ایس طالبہ کی اجتماعی عصمت دری معاملے میں تین ملزمان گرفتار، 2 کی تلاش جاری
پولیس کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد جائے وقوعہ کے اطراف واقع جنگل میں رات بھر سرچ آپریشن چلایا گیا۔ پولیس کیمپس میں سی سی ٹی وی فوٹیج اور سیکورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لے رہی ہے۔ تفتیش کے لیے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی۔
IMCR criticized the central government: ’’طالبان کے نام پر برسوں مسلمانوں کو نشانہ بنایا گیا‘‘ طالبان رہنما کے استقبال پر مودی حکومت تنقید کی زد میں
محمد ادیب کے اس بیان نے سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ مبصرین کے مطابق یہ واقعہ نہ صرف حکومت کی پالیسی میں تضاد کو ظاہر کرتا ہے بلکہ مودی سرکار کی مسلم مخالف بیانیے کی قلعی بھی کھولتا ہے۔
PM Modi meets Qualcomm CEO: وزیراعظم مودی کی کوالکام کے سی ای او سے ملاقات، بھارت کی مصنوعی ذہانت، جدت اور ہنر کی ترقی پر تبادلۂ خیال
اس ہفتے کے آغاز میں وزیراعظم مودی نے امریکی وفد سے بھی ملاقات کی تھی، جس کی قیادت والٹر رسل میڈ نے کی جو امریکی تھنک ٹینک Hudson Institute کے ممتاز فیلو ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ وفد کے خیالات اور تجربات نے بھارت-امریکہ تعلقات کو مضبوط کرنے اور عالمی امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے شراکت داری کو آگے بڑھانے میں مدد دی ہے۔
Sergio Gor meeting with PM Modi: وزیراعظم مودی سے امریکی نامزد سفیرسرجیو گور نے کی ملاقات، کہا- ’’بھارت-امریکہ شراکت داری کو مزید مضبوط کریں گے‘‘
سرجیو گور نے کہا ’’امریکہ بھارت کے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ میں نے وزیراعظم مودی کے ساتھ شاندار ملاقات کی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ وزیر اعظم مودی کو ایک عظیم اور ذاتی دوست سمجھتے ہیں۔‘‘
Aligarh businessman murder: بزنس مین ابھیشیک گپتا کے قتل کے معاملے میں پوجا شکن پانڈے جے پور-آگرہ ہائی وے سے ہوئی گرفتار
سینئرسپرنٹنڈنٹ آف پولیس علی گڑھ نیرج کمار جداؤں نے بتایا: ’’ابھیشیک کے خاندان کا دعویٰ تھا کہ پوجا نے انہیں طویل عرصے تک جنسی طور پر ہراساں کیا اور جب اس نے تمام تعلقات ختم کیے تو پوجا نے قتل کا منصوبہ بنایا۔‘‘
Citizenship is Home Ministry’s job not of EC: ایس آئی آر معاملہ بہار انتخابات میں سنگین، شہریت کی جانچ کا کام الیکشن کمیشن کا نہیں بلکہ وزارت داخلہ کا ہے: اسد الدین اویسی
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) کے سربراہ اسد الدین اویسی نے الزام عائد کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے یہ عمل ’’جلدی میں‘‘ کیا گیا اور شہریت کی جانچ کرنا وزارت داخلہ (MHA) کا کام ہے الیکشن کمیشن کا نہیں۔
PM Dhan Dhanya Yojana: مودی حکومت کے 11 برسوں میں کسانوں کی ترقی کیلئے کیے گئے انقلابی اقدامات، پی ایم دھن دھانیہ یوجنا اور دَلہن آتم نربھر مشن خوشحالی کا نیا دور ثابت ہوگا: ڈاکٹردنیش شرما
ڈاکٹر شرما نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ہی سماج میں عدم مساوات ختم کرنے اور نچلے طبقے کو خوشحال بنانے کے لیے متعدد اسکیمیں شروع کیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے پردھان منتری آواس یوجنا، آیوشمان بھارت کے تحت 5 لاکھ روپے تک مفت علاج، کسان سمان ندھی کے ذریعے مالی مدد، گھر گھر بیت الخلا اور مفت ایل پی جی سلنڈر کی فراہمی جیسے اقدامات نے کسانوں کی زندگی آسان بنائی ہے۔





