Habiburrahman
Bharat Express News Network
Pakistan, Afghanistan agree to 48-hour ceasefire: سرحدی جھڑپوں میں درجنوں ہلاکتوں کے بعد پاکستان اور افغانستان میں 48 گھنٹے کی عارضی جنگ بندی پر اتفاق
پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ’’پاکستان اور افغانستان کے تعلقات عملاً منقطع ہو چکے ہیں۔ فی الحال کوئی باضابطہ رابطہ نہیں ہے۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ ’’کسی بھی وقت دوبارہ تصادم بھڑک سکتا ہے‘‘ جو اس بات کا اشارہ ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات اس وقت نہایت نازک مرحلے میں ہیں۔
Sri Lankan PM arrives in New Delhi: سری لنکا کی وزیراعظم ہارنی امرسوریا بھارت پہنچیں، دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور تعاون کے نئے امکانات پر بات چیت متوقع
وزیراعظم امرسوریا بھارت کے مختلف سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کریں گی تاکہ دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا جا سکے۔ وزیراعظم دہلی یونیورسٹی کے ہندو کالج کی سابق طالبہ رہ چکی ہیں۔ وہ اپنے قیام کے دوران اپنے پرانے تعلیمی ادارے کا بھی دورہ کریں گی۔
BJP government’s gift before Diwali: دیوالی سے قبل دہلی حکومت کا بڑا تحفہ، گھریلو صارفین کے لیے پانی کے بل پر لیٹ فیس سرچارج کی مکمل معافی
نئی دہلی ریلوے اسٹیشن کے اندر کھولا گیا نیا مسافر سہولت مرکز مسافروں کی محفوظ، آرام دہ اور منظم آمد و رفت کو یقینی بنائے گا۔ اس کے ساتھ ہی اسٹیشن کے احاطے کو تین علیحدہ ٹکٹنگ زون میں تقسیم کیا گیا ہے تاکہ پلیٹ فارم پر اچانک بڑھنے والی بھیڑ پر بہتر کنٹرول رکھا جا سکے۔
Importance of Technology in Inclusive Education: تعلیمی بیداری کی جانب سے نئی دہلی میں’’شمولیتی تعلیم میں ٹیکنالوجی کی اہمیت‘‘ پر قومی سیمینار کا انعقاد
اس پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر افشارعالم، وائس چانسلر جامعہ ہمدرد یونیورسٹی، پروفیسر (ڈاکٹر) شاہد اختر، چیئرمین این سی ایم آئی ای حکومت ہند، دانش آزاد انصاری، وزیر اقلیتی فلاح و وقف بورڈ، اتر پردیش حکومت، اقرا حسن چودھری، رکن پارلیمنٹ کیرانہ اور ڈاکٹر عبد القدیر، چیئرمین شاہین گروپ نے شرکت کی۔
Digitization and Preservation of Archival Repositories: جامعہ ہمدردر میں ’’آرکائیول ذخائر کی ڈیجیٹائزیشن اور تحفظ‘‘ پرمشتمل ورکشاپ کا افتتاح
تقریب کے مہمان خصوصی وویک اگروال، سکریٹری وزارت ثقافت، حکومت ہند نے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے جامعہ ہمدرد کی علمی خدمات کو سراہا اور بانی حکیم عبد الحمید صاحب کی بے لوث خدمت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
Google AI Hub in Visakhapatnam: گوگل کا گیگاواٹ سطح کا ڈیٹا سینٹر انفراسٹرکچر ہمارے ’’ترقی یافتہ بھارت‘‘ کے وژن کے مطابق: وزیراعظم مودی
وزیراعظم مودی نے گوگل اور الفابیٹ کے CEO سندر پچائی کی ایک پوسٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ سرمایہ کاری سب کے لیے AI کو یقینی بنائے گی، ہمارے شہریوں کو جدید ترین آلات فراہم کرے گی، ہماری ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دے گی اور بھارت کو عالمی ٹیکنالوجی لیڈر کے طور پر مستحکم کرے گی۔‘‘
Azam Khan refuses to accept Y category security: اعظم خان نے حکومت کی جانب سے تحریری یقین دہانی نہ کرانے پر ’وائی کیٹیگری‘ سکیورٹی لینے سے کیا انکار
سماجوادی پارٹی کے سینئر رہنما اعظم خان نے کہا ہے کہ ’’تحریری یقین دہانی کے بغیر کیسے مان لوں کہ وردی والے لوگ حکومت کے ہیں؟ میری مالی حالت ایسی نہیں ہے کہ میں سکیورٹی کے لیے گاڑی کا انتظام کرسکوں۔‘‘
Amit Shah praises NSG: این ایس جی نے گزشتہ 40 برسوں میں دہشت گردی اور منظم جرائم کے خلاف ’’زبردست جنگ‘‘ لڑی: امت شاہ
وزیرداخلہ امت شاہ نے این ایس جی کے 41ویں یوم تاسیس پر ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ’’ملک کی سلامتی محفوظ ہاتھوں میں ہے۔‘‘ اب ایودھیا میں نیا مرکز قائم ہونے کے بعد این ایس جی کے کمانڈوز 24 گھنٹے 365 دن ملک کے مختلف خطوں میں تعینات رہیں گے جس سے ہنگامی صورت حال کا فوری سامنا کیا جا سکے گا۔
Education is the greatest weapon–Dr. Dinesh Sharma: ’’تعلیم سب سے بڑا ہتھیار ہے‘‘ وزیراعظم کی جانب سے جی ایس ٹی میں دی گئی رعایت دیوالی سے قبل عوام کیلئے بونس کے مترادف ہے: ڈاکٹر شرما
ڈاکٹر شرما نے والدین سے اپیل کی کہ وہ بچوں کو وقت دیں اور ان سے محبت بھرا مکالمہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ بھارت 2047 کے ہدف میں تعلیم سب سے مضبوط ستون ہے۔ ’’ہر گھر میں دیسی پیداوار اور استعمال کو فروغ دینا ہی سودیش کا احترام ہے۔ جی ایس ٹی میں رعایت اسی سمت ایک اہم قدم ہے۔‘‘
Tata International faces a Rs 800 crore bond redemption: ٹاٹا انٹرنیشنل کو 800 کروڑ روپے کے بانڈ کی ادائیگی کا سامنا، مالی لاگت میں اضافہ اور لیکویڈیٹی پر خطرہ
کمزور مالی کارکردگی اور 5,000 کروڑ کے مجموعی قرض کے بیچ کمپنی کو دسمبر میں بڑا چیلنج درپیش ہے۔ ٹاٹا انٹرنیشنل کو دسمبر میں اپنے 800 کروڑ روپے کے بانڈ بحران سے نکلنے کے لیے عملی مالی منصوبہ تیار کرنا ہوگا۔





