Bharat Express DD Free Dish

Bihar Election Voting Live Updates: بہار اسمبلی انتخابات 2025 کے پہلے مرحلے تحت 64.46 فیصد پولنگ، کچھ بوتھ پر اب بھی ووٹنگ جاری

18 اضلاع کے ووٹرز 45 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنوں پر اپنے حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔  این ڈی اے اور مہاگٹھ بندھن کے درمیان سخت مقابلہ۔ urdu.bharatexpress.com پر دیکھیں ووٹنگ سے متعلق لائیو اپڈیٹ۔

بہار میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ آج (6 نومبر) ہورہی ہے۔ اس مرحلے میں ریاست کے 18 اضلاع کی 121 اسمبلی نشستوں پر ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ انتخابی کمیشن کے مطابق ووٹنگ صبح 7 بجے سے شروع ہو کر شام 6 بجے تک جاری رہے گی، تاہم 6 اسمبلی حلقوں کے 2,135 بوتھوں پر شام 5 بجے ہی پولنگ ختم کر دی جائے گی۔ اس مرحلے میں کل 1,314 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں 1,192 مرد اور 122 خواتین امیدوار شامل ہیں۔ اس مرحلے میں این ڈی اے اور مہاگٹھ بندھن کے درمیان سخت مقابلے کی امید ہے۔ اس بار کے اسمبلی انتخابات میں بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کی سیاسی ساکھ بھی سخت آزمائش ہوگی۔

ووٹنگ کے انتظامات اور سکیورٹی

الیکشن کمیشن نے ووٹنگ سے قبل تمام انتظامات مکمل ہونے کی اطلاع دی تھی۔ ریاست میں 45,341 پولنگ مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ ووٹروں کی سہولت اور سکیورٹی کے لیے خصوصی دستے اور انتظامی عملہ تعینات کیا گیا ہے تاکہ ووٹنگ پرامن اور شفاف ماحول میں ہو سکے۔

دوسرے مرحلے کی ووٹنگ 11 نومبر کو

پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد ریاست کی تقریباً اتنی ہی نشستوں پر دوسرے مرحلے کی پولنگ 11 نومبر کو ہوگی۔ کل ملا کر یہ انتخابات بہار کے سیاسی منظرنامے میں اہمیت کے حامل سمجھے جا رہے ہیں۔

لائیو اپ ڈیٹس

بہار اسمبلی انتخابات سے متعلق تمام تازہ ترین اپ ڈیٹس اور زمینی صورتحال کی براہ راست معلومات بھارت ایکسپریس کے لائیو بلاگ اور لائیو ویڈیو کوریج کے ذریعے دیکھی جا سکتی ہیں۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read