Bharat Express DD Free Dish

Habiburrahman




Bharat Express News Network


سنجے راؤت نے کہا کہ وہ اپوزیشن جماعتیں جو کانگریس ایم پی راہل گاندھی کی قیادت میں مبینہ ’’ووٹ چوری‘‘ کے الزامات کے خلاف لڑ رہی ہیں ممبئی میں بھی سرگرم ہو گئی ہیں۔ جس کے خلاف ہم دہلی میں راہل گاندھی کی قیادت میں لڑ رہے ہیں اب مہاراشٹر میں بھی اس کا آغاز ہورہا ہے۔

وزیردفاع محمد یعقوب مجاہد نے واضح کیا کہ معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے درمیان تجارت معمول کے مطابق ہوگی اور افغانستان، ایک آزاد ملک ہونے کے ناطے پاکستان سمیت تمام ممالک کے ساتھ اپنے قومی مفادات کی بنیاد پر مثبت تعلقات رکھے گا۔

عدالت عظمیٰ نے اپنے حکم نامے میں واضح کیا کہ مسجد کی مرکزی عمارت کو کسی بھی صورت میں منہدم نہیں کیا جائے گا۔ صرف مسجد کے بیرونی حصے جن میں سیڑھیاں، پودے اور بیرونی دیوار شامل ہیں، کو منصوبے کے مطابق حاصل کیا جائے گا۔

تجزیہ نگاروں کے مطابق یہ واقعہ ایرانی معاشرے میں بڑھتے ہوئے اخلاقی تضادات اور حکومتی سخت گیری کے درمیان تضاد کو واضح کرتا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ ایک طرف اخلاقی پولیس خواتین پر سختی کر رہی ہے اور دوسری جانب حکومتی اہلکاروں کے اہل خانہ آزادانہ طور پر مغربی طرز کی تقریبات منعقد کر رہے ہیں۔

ائیر انڈیا کی فلائٹ AI138 جو دہلی کے لیے روانہ ہونی تھی، گزشتہ جمعہ کو تکنیکی مسئلے کے باعث منسوخ کردی گئی تھی۔ ایئر لائن کے مطابق اس کی بوئنگ 787 ڈریم لائنر (VT-ANN) میں ملان میں لینڈنگ کے فوراً بعد خرابی پیدا ہوئی، جس کی وجہ سے واپسی کی پرواز ممکن نہیں رہی۔ اس دوران 256 مسافر جو دیوالی کے لیے اپنے گھروں کو لوٹ رہے تھے ملان میں ہی رک گئے۔

پرتھ  میں آسٹریلیا نے ڈی ایل ایس اصول کے تحت ایک-صفر کی برتری حاصل کرلی، کپتان مچل مارش کی ناقابل شکست 46 رن کی بدولت آسٹریلیا نے آسانی سے ہدف حاصل کرلیا۔

دیپ اُتسو کے سرکاری اشتہار میں ڈپٹی وزرائے اعلیٰ کی غیر موجودگی پر سماجوادی پارٹی کے صدر کا سوال؟ اشتہار میں وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی تصاویر تو نمایاں تھیں، مگر دونوں ڈپٹی وزرائے اعلیٰ کیشو پرساد موریہ اور برجیش پاٹھک کے نہ تو نام شامل تھے اور نہ ہی تصویر۔

دیوالی جسے روشنی کا تہوار ہے جو نیکی کی بدی پر اور روشنی کی تاریکی پر فتح کی علامت ہے۔ یہ دن شری رام کی ایودھیا واپسی کی یاد میں منایا جاتا ہے، جب انہوں نے راون کو شکست دی۔ اس موقع پر گھروں کی صفائی، چراغ جلانے، لکشمی دیوی کی پوجا، مٹھائیاں تقسیم کرنے، نئے کپڑے پہننے اور آتش بازی کی روایت ہے۔

نئی دہلی— دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (DMRC) نے ہفتہ کو اعلان کیا کہ دیوالی کے موقع پر میٹرو ٹرینوں کے اوقات میں عارضی تبدیلی کی جا رہی ہے۔ دیوالی سے ایک دن پہلے میٹرو سروسز معمول سے پہلے شروع ہوں گی، جبکہ دیوالی کے دن رات میں ایک گھنٹہ پہلے بند کر دی جائیں گی۔ …

عدالت نے دہلی میں پہلے سے عائد مکمل پابندی میں نرمی کی اور مقررہ ضوابط کی پابندی کے ساتھ گرین آتش بازی کی فروخت اور استعمال کی اجازت دی ہے۔ چیف جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس کے ونود چندر کی بنچ نے فیصلہ دیا کہ گرین آتش بازی صرف 18 سے 20 اکتوبر تک فروخت کی جاسکتی ہے۔