وزیراعظم نریندر مودی نے بھوٹان پہنچنے پر تھمپو میں ملے گرم اور شاندار استقبال کے لیے اپنے بھوٹانی ہم منصب شیرنگ توبگے کا شکریہ ادا کیا ہے۔ وزیراعظم نے اس دورے کو دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کے مضبوط اور دیرینہ رشتوں کی علامت قرار دیا۔
دوستی اوراعتماد کی بنیاد پر قائم ہیں بھارت۔بھوٹان تعلقات
وزیراعظم مودی نے سماجی رابطہ پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں لکھا: ’’بھوٹان پہنچ گیا ہوں۔ ایئرپورٹ پر گرمجوش اور شاندار استقبال کے لیے وزیراعظم شیرنگ توبگے کا مشکور ہوں۔ یہ دورہ بھارت اور بھوٹان کے درمیان دوستی اور تعاون کے گہرے رشتوں کی عکاسی کرتا ہے۔ ہماری شراکت داری باہمی اعتماد، خیرسگالی اور احترام پر مبنی ہے۔ میں اس دورے کے دوران ہمارے قریبی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا خواہشمند ہوں۔‘‘ وزیراعظم مودی منگل کو دو روزہ دورے پر تھمپو پہنچے جہاں ان کا استقبال وزیراعظم شیرنگ توبگے نے کیا۔
Landed in Bhutan. Grateful to Prime Minister Tobgay for the warm and gracious welcome at the airport. This visit reflects the deep bonds of friendship and cooperation shared between our two nations. India and Bhutan enjoy a time-tested partnership anchored in trust, goodwill and… pic.twitter.com/bbivxSyfU6
— Narendra Modi (@narendramodi) November 11, 2025
بھوٹانی وزیراعظم نے بھی ’ایکس‘ پر لکھا: ’’پورے بھوٹان کی جانب سے اپنے بڑے بھائی وزیراعظم نریندر مودی کا خیرمقدم کرتا ہوں۔‘‘
I join the entire nation in welcoming my elder brother Prime Minister @narendramodi to Bhutan
— Tshering Tobgay (@tsheringtobgay) November 11, 2025
توانائی شراکت داری میں ایک نیا سنگ میل
وزیراعظم مودی کے مطابق اس دورے کے دوران دوسری پناتسانگچھو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا افتتاح دونوں ممالک کی توانائی شراکت داری میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھوٹان کے شاہ اور سابق شاہ کے علاوہ وزیراعظم توبگے سے ملاقات کے منتظر ہیں۔ توقع ہے کہ یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان دوستی، مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے سفر کو مزید مضبوط بنائے گا۔
پڑوسی پہلے کی پالیسی کا اہم حصہ
وزیراعظم مودی نے کہا کہ بھارت اور بھوٹان کے تعلقات باہمی احترام اور رواداری پر قائم ہیں اور یہ شراکت داری بھارت کی ’’پڑوسی پہلے‘‘ پالیسی کا ایک اہم ستون ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور بھوٹان کے رشتے خطے میں مثالی دوستانہ تعلقات کی بہترین مثال ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

