PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو
تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے پر زور۔ کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند کا ہندوستان کا دورہ بھی شروع ہونے والا ہے۔
Former UK PM Rishi Sunak meets PM Modi: برطانیہ کے سابق وزیراعظم رشی سونک نے وزیراعظم مودی سے کی ملاقات، عوامی خدمات میں 25 سال مکمل ہونے پر دی مبارکباد
رشی سونک نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی، آج نئی دہلی میں آپ سے مل کر خوشی ہوئی۔ عوامی خدمات میں 25 سال مکمل کرنے پر مبارک باد، یہ ایک غیر معمولی کامیابی ہے۔ جب میں وزیر اعظم تھا تو آپ کے ساتھ کام کرنا خوشگوار تجربہ رہا۔
India-Switzerland Ties: ہندوستان اور سوئٹزرلینڈ دونوں جمہوری اقدار، قانون کی حکمرانی، مذاکرات اور سفارت کاری پر یقین رکھتے ہیں: وزیراعظم مودی
وزیراعظم نے کہا کہ عوام سے عوام کے درمیان تعلقات دونوں ممالک کے باہمی رشتوں کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’آج دستخط کیے گئے مائیگریشن اینڈ موبیلیٹی پارٹنرشپ ایگریمنٹ اور ینگ پروفیشنلز ایگریمنٹ کے ذریعے ہندوستانی طلبہ، محققین، پیشہ ور افراد اور نوجوانوں کے لیے سوئٹزرلینڈ میں کئی نئے مواقع پیدا ہوں گے۔‘‘
PM Modi-Swiss President hold bilateral talks: حیدرآباد ہاؤس میں وزیراعظم مودی اور سوئس صدر گائے پارمیلن کے درمیان دوطرفہ مذاکرات، وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بھی کی ملاقات
سوئس صدر پارمیلن نے کہا کہ ان کا ہندوستان دورہ دونوں ممالک کے درمیان قائم ’’قریبی اور دیرینہ شراکت داری‘‘ کو مزید مضبوط کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ دورے کے باضابطہ آغاز کے موقع پر راشٹرپتی بھون کے احاطے میں ان کا رسمی استقبال کیا گیا، جہاں صدر دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کا خیرمقدم کیا۔
Netanyahu Invites PM Modi & Captain Smit: اسرائیل کے یوم آزادی پر پی ایم مودی اور کیپٹن اسمت مچھار کو خصوصی دعوت، نیتن یاہو نے فون پر کی بات
اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو سراہا، کیپٹن اسمت مچھار کو بھارت، اسرائیل اور دنیا کا ’حقیقی ہیرو‘ قرار دیا۔
PM Modi and German Chancellor Discussed: بھارت اور جرمنی کے سفارتی تعلقات کے 75 سال، وزیر اعظم مودی نے چانسلر مرز سے کی بات
وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر بات چیت کی معلومات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ چانسلر مرز کے ساتھ ان کی گفتگو دوستانہ اور بامعنی رہی۔ دونوں لیڈروں نے بھارت-جرمنی اسٹریٹجک شراکت داری کو آنے والے برسوں میں مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
World Nomad Games: ایک ہی کار میں ورلڈ نومیڈ گیمز کے افتتاحی پروگرام میں پہنچے وزیراعظم مودی اور روسی صدر ولادیمیر پوتن
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ تمام مسائل کا جلد از جلد پرامن حل وقت کی اہم ضرورت ہے اور یہی ہندوستان کا پیغام بھی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’تمام مسائل کا جلد از جلد پرامن حل انسانیت کی پکار ہے اور یہی ہندوستان کا پیغام ہے۔ گاندھی کی سرزمین اور بدھ کی سرزمین ایک ہی پیغام دیتی ہیں، اور وہ ہے امن کا راستہ۔ آج میں آپ کے ساتھ ان معاملات پر بات چیت کا منتظر ہوں۔‘‘
India-Russia Partnership: پوتن نے بھارت-روس شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے وزیراعظم مودی کی کوششوں کو سراہا
ولادیمیر پوتن نے پیر کو بھارت اور روس کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں وزیر اعظم نریندر مودی کی ذاتی توجہ اور قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ’خصوصی اور مراعات یافتہ اسٹریٹجک شراکت داری‘ مسلسل مستحکم ہو رہی ہے۔
Modi-Pezeshkian Talks: بدلتی مغربی ایشیائی صورتحال کے درمیان وزیراعظم مودی اور ایران کے صدرپزشکیان ملاقات میں ’’خصوصی کیمسٹری‘‘: ایم جے اکبر
وزیراعظم مودی نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو 12 اور 13 ستمبر کو نئی دہلی میں ہونے والے برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت آنے کی دعوت بھی دی۔ انہوں نے ایران کے ساتھ دوطرفہ تجارتی ذرائع کو ’’وسیع اور متنوع‘‘ بنانے کے عزم کا اظہار کیا اور مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔
PM Modi Holds Bilateral Meeting: وزیر اعظم مودی کی کرغزستان کے صدر سادر زاپاروف سے دوطرفہ ملاقات، دوطرفہ تعاون، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
بشکیک میں وزیراعظم مودی کی شرکت سے ایس سی او اور وسطی ایشیائی شراکت داروں کے ساتھ بھارت کے تعلقات مزید مضبوط ہونے کی توقع ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم اس سال اپنے قیام کے 25 سال مکمل کر رہی ہے۔





