Bharat Express DD Free Dish

Bihar Assembly Election 2025: بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں دوپہر 1 بجے تک 42.31 فیصد پولنگ، 18 اضلاع میں ووٹنگ جاری

الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق بہار میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران دوپہر ایک بجے تک مجموعی طور پر 42.31 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔ 18 اضلاع میں ہونے والی پولنگ کے دوران گوپال گنج میں 46.73 فیصد کے ساتھ سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ درج ہوا، جبکہ لکھی سرائے میں 46.37 فیصد اور بیگوسرائے میں 46.02 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق بہار میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران دوپہر ایک بجے تک مجموعی طور پر 42.31 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔ 18 اضلاع میں ہونے والی پولنگ کے دوران گوپال گنج میں 46.73 فیصد کے ساتھ سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ درج ہوا، جبکہ لکھی سرائے میں 46.37 فیصد اور بیگوسرائے میں 46.02 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ اس کے برعکس ریاستی دارالحکومت پٹنہ میں ووٹ ڈالنے کی رفتار سست رہی، جہاں اب تک 37.72 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ دیگر اضلاع میں بھوجپور میں 41.15 فیصد، بکسر میں 41.10 فیصد، دربھنگہ میں 39.35 فیصد، کھگڑیا میں 42.94 فیصد، مدھے پورہ میں 44.16 فیصد، مونگیر میں 41.47 فیصد، مظفر پور میں 45.41 فیصد، نالندہ میں 41.87 فیصد، سہرسہ میں 44.20 فیصد، سمستی پور میں 43.03 فیصد، سارن میں 43.06 فیصد، شیخ پورہ میں 41.23 فیصد، سیوان میں 41.20 فیصد اور ویشالی میں 42.60 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔

اہم اسمبلی حلقوں میں ووٹنگ کی صورتحال

اہم انتخابی حلقوں میں راگھوپور میں 43.3 فیصد، مہوا میں 40.41 فیصد، تارہ پور میں 44.35 فیصد، لکھی سرائے میں 44.20 فیصد، چھپرا میں 39.57 فیصد، بانکی پور میں 25 فیصد، پھلواری میں 40.98 فیصد، رگھوناتھ پور میں 42.23 فیصد، سیوان میں 40.19 فیصد اور موکاما میں 41.78 فیصد پولنگ ہوئی۔

سیاسی لیڈران کے ردعمل

راشٹریہ لوک مورچہ کے سربراہ اوپیندر کشواہا نے اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ این ڈی اے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام توقع سے زیادہ تعداد میں این ڈی اے کے حق میں ووٹ ڈال رہے ہیں، جبکہ دوسری جانب آر جے ڈی کے لیڈر تیجسوی یادو کی جانب سے مہاگٹھ بندھن کی جیت کا دعویٰ کارکنوں کا حوصلہ برقرار رکھنے کے لیے بتایا گیا۔ اسی دوران بہار اسمبلی کے اسپیکر نند کشور یادو نے پٹنہ صاحب میں اپنا ووٹ ڈالا اور عوام سے اپیل کی کہ جمہوریت کے اس عمل میں بھرپور حصہ لیں۔

پہلے مرحلے کی اہمیت اور سکیورٹی انتظامات

پہلے مرحلے میں 18 اضلاع کی 121 اسمبلی نشستوں پر ووٹنگ صبح 7 بجے شروع ہوئی جو شام 6 بجے تک جاری رہے گی، تاہم بعض حساس علاقوں میں سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ووٹنگ شام 5 بجے تک محدود کر دی گئی ہے۔ اس مرحلے میں آر جے ڈی کے تیجسوی پرساد یادو، بی جے پی کے سمراٹ چودھری اور منگل پانڈے، اور جے ڈی (یو) کے شرون کمار اور وجے کمار چودھری سمیت کئی سینئر رہنماؤں کی قسمت کا فیصلہ ووٹر کریں گے۔ گزشتہ انتخابات 2020 میں این ڈی اے نے 125 جبکہ مہاگٹھ بندھن نے 110 نشستیں حاصل کی تھیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read