ارریہ (بہار): وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کو بہار کے ضلع ارریہ میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راشٹریہ جنتا دل کی سابقہ حکومت پر’’جنگل راج‘‘ نافذ کرنے اور پندرہ برس تک ریاست کو ترقی سے محروم رکھنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ 1990 سے 2005 تک کے دور میں بہار میں ’’صفر‘‘ (نِل بٹے سنّاٹا) ترقی ہوئی۔ وزیراعظم مودی نے سوال کیا کہ ان پندرہ برسوں میں بہار میں کتنی ایکسپریس وے، کتنے کھیل کے اسٹیڈیم، کتنے سیاحتی سرکٹ اور دریائے کوسی پر کتنے پل تعمیر ہوئے؟ اور خود ہی جواب دیتے ہوئے کہا: ’’صفر! نِل بٹے سنّاٹا!‘‘ انہوں نے کہا، ’’جنگل راج کے ان 15 سالوں میں حکومت کے نام پر صرف لوٹ پاٹ ہوئی۔ نہ ایکسپریس وے بنا، نہ کوسی پر پل بنایا گیا، نہ نوجوانوں اور بیٹیوں کے لیے کھیل کے میدان۔ ترقی کے نام پر جواب صرف ایک ہے: صفر، نِل بٹے سنّاٹا۔‘‘
#WATCH | Araria, Bihar: Prime Minister Narendra Modi says, “Whether it’s Congress or RJD, they have no concern for the country’s security and faith. That’s why these people also insult our faith and culture. Congress’s ‘naamdaar’ comes to Bihar and calls the worship of Chhathi… pic.twitter.com/GyTC1h84mb
— ANI (@ANI) November 6, 2025
’’عوام میرے مالک ہیں‘‘: وزیراعظم مودی
وزیراعظم نے کہا کہ جنگل راج کے دور کے حکمران خود کو عوام کا ’’مائی باپ‘‘ سمجھتے تھے، جبکہ ان کے نزدیک عوام ہی سب سے بڑی طاقت ہیں۔ انہوں نے کہا: ’’مودی کسی کا مائی باپ بننے نہیں آیا۔ میرے لیے عوام ہی میرے مائی باپ ہیں۔ میں آپ کا خادم ہوں، آپ ہی میرے مالک ہیں۔‘‘
پہلے مرحلے کی ووٹنگ پر عوامی جوش کی تعریف
وزیراعظم نے پہلے مرحلے میں ووٹنگ کے دوران بڑی تعداد میں عوام، خاص طور پر خواتین اور نوجوانوں کی شرکت پر مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا: ’’آج بہار کے لوگ ریاست کو ترقی یافتہ بنانے کے لیے جوش و جذبے کے ساتھ ووٹ ڈال رہے ہیں۔ میں سب سے اپیل کرتا ہوں کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ ڈالیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ پوری ریاست میں ایک ہی نعرہ گونج رہا ہے: “پھر ایک بار این ڈی اے سرکار، پھر ایک بار سُشاسن کی سرکار۔‘‘ ارریہ میں خطاب کے بعد وزیراعظم مودی آج بھاگلپور میں بھی انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔
ووٹنگ کا تازہ ترین اعداد و شمار
بہار الیکشن 2025 کے پہلے مرحلے میں دوپہر 1 بجے تک تقریباً 42.31 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

