Bharat Express DD Free Dish

Rekha Gupta slams Rahul & Tejashwi: بہار میں انتخابی مہم کے دوران وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کا این ڈی اے کی جیت کا دعویٰ، تیجسوی یادو اور راہل گاندھی کو بنایا نشانہ

ریکھا گپتا نے کہا کہ بہار کے لوگ این ڈی اے حکومت کے ترقیاتی کاموں کو دیکھ چکے ہیں اوروزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعلیٰ نتیش کمار کی قیادت پر مکمل بھروسہ رکھتے ہیں۔ ان کے مطابق ’’پچھلے پندرہ سالوں میں بہار میں جو ترقی نظر آتی ہے وہ این ڈی اے کے دور میں ہی ممکن ہوئی ہے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ این ڈی اے اس بار بھی واضح اکثریت کے ساتھ حکومت بنائے گی اور پچھلی بار سے زیادہ ووٹ اور سیٹیں حاصل کرے گی۔‘‘

پٹنہ (بہار): بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی کی سرکردہ لیڈر اور دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے جمعرات کو اپوزیشن لیڈروں پر سخت حملہ کیا۔ انہوں نے بغیر نام لیے آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو اور کانگریس رہنما راہل گاندھی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جو خود کو ’نائک‘ سمجھتے ہیں، انہیں یہ سمجھ لینا چاہیے کہ بہار کے عوام کے دلوں پر حکومت کرنے والا ہی حقیقی ’جَن نائک‘ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنہوں نے عوام کا پیسہ لوٹا وہ ’’ کھلنائک‘‘ جیل جائیں گے اور جو عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ ’’نالائق‘‘ بیرون ملک چھٹیاں منانے چلے جائیں گے۔

این ڈی کو واضح اکثریت ملے گی

ریکھا گپتا نے کہا کہ بہار کے لوگ این ڈی اے حکومت کے ترقیاتی کاموں کو دیکھ چکے ہیں اوروزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعلیٰ نتیش کمار کی قیادت پر مکمل بھروسہ رکھتے ہیں۔ ان کے مطابق ’’پچھلے پندرہ سالوں میں بہار میں جو ترقی نظر آتی ہے وہ این ڈی اے کے دور میں ہی ممکن ہوئی ہے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ این ڈی اے اس بار بھی واضح اکثریت کے ساتھ حکومت بنائے گی اور پچھلی بار سے زیادہ ووٹ اور سیٹیں حاصل کرے گی۔‘‘

صبح 11 بجے تک 27.65 فیصد ووٹنگ

الیکشن کمیشن کے مطابق جمعرات کی صبح 9 بجے تک پہلے مرحلے میں 13.13 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ اس کے بعد 11 بجے تک 27.65 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ بہار کے 18 اضلاع کی 121 اسمبلی نشستوں پر آج صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک ووٹنگ جاری ہے، جبکہ کچھ حساس علاقوں میں سکیورٹی کے باعث پولنگ وقت 5 بجے تک محدود کیا گیا ہے۔ اس مرحلے میں تقریباً 3.75 کروڑ ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں۔

اہم لیڈران کی قسمت داؤ پر

پہلے مرحلے میں آر جے ڈی کے تیجسوی پرساد یادو، بی جے پی کے سمراٹ چودھری اور منگل پاںڈے، جے ڈی یو کے شرون کمار اور وجے کمار چودھری سمیت کئی بڑے لیڈروں کی قسمت کا فیصلہ ہونا ہے۔ تیج پرتاپ یادو بھی اسی مرحلے میں مقابلے میں ہیں۔ گزشتہ 2020 کے اسمبلی انتخابات میں ووٹنگ تین مراحل میں ہوئی تھی، جس میں این ڈی اے کو 125 سیٹیں اور مہاگٹھ بندھن کو 110 سیٹیں ملی تھیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read