Bharat Express DD Free Dish

PM Modi congratulates ISRO: بھارت کے خلائی شعبے کی پہچان بن چکی ہے ’’کمال اور جدت‘‘، وزیراعظم نریندر مودی کا CMS-03 کی کامیاب لانچنگ پر مبارکباد

وزیراعظم مودی نے کہا کہ ہمارے سائنسدانوں کی کامیابیاں قومی ترقی اور عوامی خوشحالی کا ذریعہ بنی ہیں۔ وزیراعظم نے ISRO کی تعریف کرتے ہوئے کہا  کہ ہمارا خلائی شعبہ ہمیں مسلسل فخر کا احساس دلا رہا ہے۔

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو بھارت کے سب سے وزنی مواصلاتی سیٹلائٹ CMS-03 کی کامیاب لانچنگ پر بھارتی خلائی تحقیقی تنظیم (ISRO) کو مبارکباد دی۔ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کا خلائی شعبہ اب ’کمال اور جدت‘ کا مترادف بن چکا ہے۔ مودی نے لکھا ’’ہمارا اسپیس سیکٹر ہمیں مسلسل فخر کا احساس دلا رہا ہے! ISRO کو بھارت کے سب سے وزنی کمیونی کیشن سیٹلائٹ CMS-03 کی کامیاب لانچنگ پر مبارکباد۔ ہمارے خلائی سائنسدانوں کی محنت سے یہ ممکن ہوا ہے۔ یہ واقعی قابل ستائش ہے کہ بھارت کا خلائی شعبہ کمال اور اختراع (Innovation) کی پہچان بن چکا ہے۔ ان کی کامیابیاں قومی ترقی کو آگے بڑھا رہی ہیں اور لاکھوں زندگیوں کو بااختیار بنا رہی ہیں۔‘‘

جتیندر سنگھ نے مشن کو ’’باہوبلی‘‘ قرار دیا

اسی دوران مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے بھی LVM3 راکٹ کے ذریعے بھارتی بحریہ کے GSAT 7R (CMS-03) سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا ’’بھارت کا باہوبلی آسمان کی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ LVM3-M5 مشن، جسے عوام میں ’باہوبلی‘ کے نام سے جانا جا رہا ہے، بھارتی سرزمین سے اب تک کا سب سے وزنی سیٹلائٹ CMS-03 جیو سنکرونس ٹرانسفر آربٹ (GTO) میں لے جا رہا ہے۔ ISRO ایک کے بعد ایک کامیابی رقم کر رہا ہے۔ شکریہ مودی جی، مسلسل حکومتی تعاون کے لیے۔‘‘

CMS-03 — بھارتی بحریہ کے لیے جدید ترین مواصلاتی سیٹلائٹ

بھارتی خلائی ادارے ISRO نے اتوار کو بھارتی بحریہ کا GSAT 7R (CMS-03) سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ لانچ کیا۔ 4400 کلوگرام وزنی یہ سیٹلائٹ بھارت کا اب تک کا سب سے بھاری کمیونی کیشن سیٹلائٹ ہے، جو مکمل طور پر دیسی ٹیکنالوجی سے تیار کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد بھارتی بحریہ کی اسپیس بیسڈ کمیونیکیشن اور سمندری حدود میں نگرانی کی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔ ISRO کے مطابق CMS-03 ایک ملٹی بینڈ کمیونی کیشن سیٹلائٹ ہے جو بھارتی خطے سمیت وسیع سمندری علاقوں میں خدمات فراہم کرے گا۔

چندریان-3 والا راکٹ LVM3، پانچویں آپریشنل فلائٹ پر روانہ

CMS-03 کو مشہور لانچ وہیکل LVM3 کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا۔ یہی راکٹ گزشتہ برس چاندریان-3 مشن میں بھارت کو چاند کے جنوبی قطب پر کامیابی سے اتار چکا ہے۔ ISRO کے بیان کے مطابق ’’CMS-03، جس کا وزن تقریباً 4400 کلوگرام ہے، بھارتی سرزمین سے جیو سنکرونس ٹرانسفر آربٹ میں بھیجا جانے والا سب سے بھاری سیٹلائٹ ہے۔‘‘ یہ راکٹ پہلے سے 26 اکتوبر کو لانچ پیڈ پر رکھا گیا تھا تاکہ پری لانچ آپریشن مکمل کیے جا سکیں۔ لانچ کے دوران CMS-03 کو آٹھ مراحل میں کامیابی سے الگ کیا گیا، اور یہ تقریباً 179 کلومیٹر کی بلندی پر 10 کلومیٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے اپنے مدار میں داخل ہوا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read