Bharat Express DD Free Dish

National Pride

’ہر گھر ترنگا‘ مہم کے تحت شہریوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ اپنے گھروں پر قومی پرچم لہرائیں اور آزادی کی تقریبات سے متعلق مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیں۔ اس کا مقصد شہریوں اور ترنگے کے درمیان ذاتی اور جذباتی تعلق کو مزید مضبوط کرنا بھی ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے بھی شہریوں سے ملک گیر ’ہر گھر ترنگا‘ مہم میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لینے کی اپیل کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ ترنگا ملک کا فخر اور قوم کے لیے بہترین کارکردگی کا مستقل ذریعۂ تحریک ہے۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ اس سال کی مہم ’وندے ماترم‘ کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر خصوصی اہمیت رکھتی ہے اور شہریوں کو ’وکست بھارت‘ کی تعمیر کے عزم کو مضبوط کرنا چاہیے۔

وزیراعظم نے عوام سے 9 اگست سے 17 اگست تک جاری رہنے والی ’ہر گھر ترنگا‘ مہم میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھروں پر ترنگا لہرا کر لوگ ملک کے تئیں اپنے احترام، فخر اور عزم کا اظہار کرسکتے ہیں۔ اس دوران ’وندے ماترم‘ کے 150 شاندار برس مکمل ہونے کا بھی ذکر کیا گیا۔ وزیر اعظم نے ملک کی حفاظت اور آزادی کے لیے اپنا سب کچھ قربان کرنے والے شہیدوں کو یاد کرنے کا پیغام دیا۔

دولت مشترکہ کھیلوں میں بھارتی باکسرز کی شاندار کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا، ’’اب دنیا بھر کے کھلاڑی ان باکسرز سے ڈرنے لگے ہیں!‘‘

لکھنؤ میں ترنگا یاترا کے دوران خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے راجیشور سنگھ نے کہا کہ قومی پرچم ملک کے ماضی، حال اور مستقبل کی نمائندگی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ترنگا ہمارا فخر، حال کے لیے ہمارا عزم اور مستقبل کے لیے ہمارا وژن ہے۔ یہ ہمیں ان قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جن کے نتیجے میں ہمیں آزادی حاصل ہوئی اور ہمارے بہادر ہیروز کو یاد کرنے کا دن ہے۔

میجر ابھلاشا براک کو یہ ایوارڈ امن مشنز میں خواتین کے کردار، نمائندگی اور نقطۂ نظر کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کے لیے دیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق میجر براک نے مقامی برادریوں کے ساتھ اعتماد سازی کے ذریعے ابتدائی انتباہی نظام قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا، جس سے شہریوں کی حفاظت کو مضبوطی ملی۔

مردوں کی ٹیم نے فائنل میں میزبان جاپان کو 1-4 سے شکست دے کر خطاب اپنے نام کیا، جبکہ خواتین کی ٹیم نے تیسری پوزیشن کے مقابلے میں جنوبی کوریا کو 0-3 سے ہرا کر کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔

نریندر مودی نے کہا کہ پہلی تباہی کے ایک ہزار سال بعد بھی سومناتھ کی عظمت برقرار ہے اور جدید تعمیر کے 75 سال مکمل ہونا محض دو تقریبات نہیں بلکہ ’امر یاترا‘ کا تجربہ ہے۔ سومناتھ مندر بھارت کے بارہ جیوترلنگوں میں سے ایک ہے اور ملک کی مذہبی و تہذیبی وراثت کی اہم علامت سمجھا جاتا ہے۔

رانی اونتی بائی لودھی کی زندگی بہادری، قربانی اور حب الوطنی کی ایک عظیم مثال سمجھی جاتی ہے۔ انہوں نے 1857 کی جنگِ آزادی میں انگریزوں کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اپنی قیادت میں مزاحمت کی ایک مضبوط مثال قائم کی۔

شوریہ یاترا کے اختتام پر وزیراعظم مودی کا خطاب، غزنوی کے حملے کے ایک ہزار سال بعد بھی سومناتھ کو قومی خود اعتمادی کی علامت قرار دیا۔