نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے انڈر-18 ایشیا کپ 2026 میں شاندار کارکردگی دکھانے پر بھارتی مردوں اور خواتین کی ہاکی ٹیموں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ مردوں کی ٹیم نے فائنل میں میزبان جاپان کو 1-4 سے شکست دے کر خطاب اپنے نام کیا، جبکہ خواتین کی ٹیم نے تیسری پوزیشن کے مقابلے میں جنوبی کوریا کو 0-3 سے ہرا کر کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔
مردوں کی ٹیم نے جاپان کو ہرا کر جیتا خطاب
جاپان کے شہر کاکامیگاہارا میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت نے ابتدا ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا۔ آشیش تانی پورتی نے شاندار ہیٹ ٹرک اسکور کرتے ہوئے دوسرے، 28ویں اور 34ویں منٹ میں گول کیے، جبکہ کپتان کیتن کشواہا نے 30ویں منٹ میں ایک گول داغا۔ جاپان کی جانب سے واحد گول نومادا گاکو نے 52ویں منٹ میں کیا۔ وزیراعظم مودی نے اپنی مبارکبادی پیغام میں کہا کہ بھارتی نوجوان کھلاڑیوں نے پورے ٹورنامنٹ میں غیر معمولی مہارت اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا، جس کا اختتام فائنل میں یادگار فتح کی صورت میں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی نوجوانوں میں ہاکی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی بھی عکاس ہے۔
A splendid accomplishment by our young hockey players!
Congratulations to the Indian Men’s U18 Hockey Team on winning the Men’s U18 Asia Cup 2026. The team displayed exceptional skill and teamwork throughout the tournament, culminating in a memorable victory in the final. This… pic.twitter.com/w5xIVAvN13
— Narendra Modi (@narendramodi) June 6, 2026
خواتین کی ٹیم نے کانسے کا تمغہ حاصل کیا
بھارتی خواتین کی انڈر-18 ٹیم نے تیسری پوزیشن کے میچ میں جنوبی کوریا کو 0-3 سے شکست دے کر کانسے کا تمغہ اپنے نام کیا۔ بھارت کی جانب سے سندیپا کماری نے دوسرے منٹ میں پہلا گول کیا، جبکہ کپتان سویٹی کوجور نے 16ویں منٹ اور نوشین ناز نے 33ویں منٹ میں گول اسکور کیے۔ وزیراعظم نے خواتین ٹیم کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں نے پورے ٹورنامنٹ میں غیر معمولی عزم اور حوصلے کا مظاہرہ کیا۔ ان کے مطابق یہ کامیابی بھارت میں خواتین کی ہاکی کی بڑھتی ہوئی طاقت اور نوجوان کھلاڑیوں کی بے پناہ صلاحیتوں کی عکاسی کرتی ہے۔
Congratulations to the Indian Women’s U18 Hockey Team on securing the Bronze Medal at the U18 Asia Cup 2026. The team displayed remarkable grit throughout the tournament. This feat reflects the growing strength of women’s hockey in India and the immense potential of our players.… pic.twitter.com/098tYzdIqK
— Narendra Modi (@narendramodi) June 6, 2026
ہاکی انڈیا کا نقد انعام کا اعلان
ہاکی انڈیا نے مردوں کی چیمپئن ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے تین لاکھ روپے اور معاون عملے کے ہر رکن کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔ اسی طرح کانسے کا تمغہ جیتنے والی خواتین ٹیم کی ہر کھلاڑی کو ایک لاکھ روپے جبکہ معاون عملے کے ہر رکن کو پچاس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ خواتین ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں 36 گول اسکور کرتے ہوئے اپنی جارحانہ صلاحیت، مضبوط دفاع اور روشن مستقبل کی جھلک پیش کی۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


