Bharat Express DD Free Dish

National Pride

یہ سنگ میل بھارت کی بڑھتی ہوئی توانائی اور تجارتی ضروریات کے مطابق عالمی معیار کے، مستقبل کے لیے تیار بندرگاہی انفراسٹرکچر کی ترقی میں اڈانی پورٹس کی قیادت کو ثابت کرتا ہے۔ اس کامیابی کے بعد مندرا پورٹ دنیا کے منتخب خام تیل ہینڈلنگ مراکز میں شامل ہو گیا ہے، جس سے عالمی سمندری اور توانائی کے نقشے پر بھارت کی حیثیت مزید مضبوط ہوئی ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے دہلی کے رائے پتھورا کلچرل کمپلیکس میں مقدس پپرہوا آثار کی عظیم بین الاقوامی نمائش ’’دی لائٹ اینڈ دی لوٹس: بیدار ذات کے آثار‘‘ کا افتتاح کیا۔ یہ نمائش 127 برس بعد وطن واپس لائے گئے بھگوان بدھ کے جواہراتی آثار کو یکجا کرنے کا ایک تاریخی لمحہ ہے۔

اس نمائش میں ملک اور بیرون ملک سے مؤرخین، ثقافتی ماہرین اور بدھ مت کے پیروکار بڑی تعداد میں شریک ہو رہے ہیں، جو بھارت کی قدیم تہذیبی وراثت کے تحفظ اور فروغ کی کوششوں کو اجاگر کرتی ہے۔

ایودھیا میں رام مندر کی دوسری برسی پر ملک بھر میں عقیدت اور جوش و خروش کا ماحول ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے رام مندر کو ثقافتی نشاۃ ثانیہ اور صدیوں کی جدوجہد کی علامت قرار دیتے ہوئے ملک کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

صدر مرمو نے بھارتی بحریہ کی دیسی کالوری کلاس آبدوز INS واگھشیر پر سوار ہو کر مغربی ساحل پر بحری سفر کیا۔ اس موقع پر چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی، سپریم کمانڈر آف آرمڈ فورسز کی حیثیت سے صدر کے ساتھ موجود تھے۔ یہ صدر دروپدی مرمو کا کسی کالوری کلاس آبدوز پر پہلا بحری سفر ہے۔ وہ اس تجربے کو حاصل کرنے والی بھارت کی دوسری صدر بن گئی ہیں۔ اس سے قبل سابق صدر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام نے آبدوز پر سمندری سفر کیا تھا۔

31 جولائی 1940 کو شہید اُدھم سنگھ نے مسکراتے ہوئے پھانسی کے پھندے کو گلے لگا لیا۔ ان کی عظیم قربانی آج بھی ہر ہندوستانی کے لیے حوصلہ، حریت اور وطن سے محبت کا سرچشمہ بنی ہوئی ہے۔

اس فیصلے کو بھارت کی تہذیبی پہچان کیلئے اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اسے ملک کیلئے ’’فخر کا لمحہ‘‘ بتایا ہے۔ انہوں نے مزی کہا کہ یہ شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت کی قدیم تہذیبی اقدار آج کے جدید دور میں بھی اپنی معنویت برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

وزیراعظم مودی نے کہا کہ ہمارے سائنسدانوں کی کامیابیاں قومی ترقی اور عوامی خوشحالی کا ذریعہ بنی ہیں۔ وزیراعظم نے ISRO کی تعریف کرتے ہوئے کہا  کہ ہمارا خلائی شعبہ ہمیں مسلسل فخر کا احساس دلا رہا ہے۔

آخر میں امت شاہ نے کہا کہ جس اتحاد کی بنیاد سردار پٹیل نے رکھی، اسے برقرار رکھنا ہر شہری کا قومی فریضہ ہے۔ ’’یہ ہر محب وطن کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس قوم کی حفاظت کرے جسے سردار پٹیل نے عدل و اتحاد کے اصولوں پر استوار کیا۔‘‘

لیفٹیننٹ کرنل کے خطاب سے نوازے جانے کی تقریب میں وزیردفاع راجناتھ سنگھ اور چیف آف آرمی اسٹاف (COAS) جنرل اُپیندردیویدی نے نیرج چوپڑا کو اعزازی پپس (نشان) پہنائے۔