نئی دہلی: عظیم مجاہد آزادی شہید اُدھم سنگھ کی یوم پیدائش کے موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے بے مثال حوصلے اور قربانی کو یاد کیا۔ امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام کے ذریعے شہید اُدھم سنگھ کو کوٹی کوٹی نمن پیش کیا۔
ادھم سنگھ بے مثال جرأت و بہادری کی علامت
امت شاہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ امر شہید اُدھم سنگھ نے ایک طرف جلیانوالہ باغ میں شہید ہونے والے بے گناہ ہندوستانیوں کے قتل عام کا بدلہ لینے کے لیے غیر معمولی جرأت اور بہادری کا مظاہرہ کیا، تو دوسری طرف غدر تحریک کے ذریعے ہندوستان کی آزادی کی شعلہ فشانی کو سرحدوں سے باہر تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید اُدھم سنگھ کی بہادری کی داستان ملک کے نوجوانوں کے لیے مادر وطن سے وفاداری اور قربانی کا لازوال سرمایہ ہے۔ امت شاہ نے انہیں بھارت ماتا کا سچا سپوت قرار دیتے ہوئے ان کی یوم پیدائش پر عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔
अमर शहीद उधम सिंह जी ने एक ओर जलियांवाला बाग में शहीद हुए देशवासियों का प्रतिशोध लेने के लिए अदम्य साहस व पराक्रम का परिचय दिया, वहीं दूसरी ओर गदर आंदोलन के माध्यम से भारतीय स्वतंत्रता संग्राम की ज्वाला को विदेशों तक पहुँचाने में अग्रणी भूमिका निभाई।
उनकी पराक्रम गाथा देश के… pic.twitter.com/TAFNT5KlbA
— Amit Shah (@AmitShah) December 26, 2025
کون تھے امر شہید اُدھم سنگھ؟
شہید اُدھم سنگھ ہندوستان کی تحریک آزادی کے وہ درخشاں نام ہیں جو جرأت، عزم اور استقلال کی زندہ مثال تھے۔ پنجاب کے شہر سنم میں پیدا ہونے والے اس عظیم انقلابی نے 1919 کے جلیانوالہ باغ قتل عام کو اپنی آنکھوں سے دیکھا، جس نے ان کے دل میں ظلم کے خلاف انتقام کی آگ بھڑکا دی۔ اسی عہد کو پورا کرنے کے لیے وہ مختلف ممالک کا سفر کرتے ہوئے لندن پہنچے، جہاں انہوں نے برطانوی سامراج کی بنیادیں ہلا دیں۔ شہید اُدھم سنگھ نے ’’رام محمد سنگھ آزاد‘‘ کے نام سے خود کو منسوب کر کے فرقہ وارانہ یکجہتی اور قومی اتحاد کا پیغام بھی دیا۔
ہنستے ہنستے جام شہادت نوش کیا
31 جولائی 1940 کو شہید اُدھم سنگھ نے مسکراتے ہوئے پھانسی کے پھندے کو گلے لگا لیا۔ ان کی عظیم قربانی آج بھی ہر ہندوستانی کے لیے حوصلہ، حریت اور وطن سے محبت کا سرچشمہ بنی ہوئی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

