Urdu Conclave 2026

Rahmatullah




Bharat Express News Network


درخواست گزار نے کہا کہ اس طرح کی اسکیم سے انتخابی عمل دینے اور لینے کا عمل بن جاتا ہے۔ مفت سکیموں کی بڑھتی ہوئی روایت اور قبل از انتخابات کے وعدوں کے باوجود الیکشن کمیشن اس عمل کو روکنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔ اس میں کہا گیا کہ انتخابات اس طرح کرائے جائیں کہ جمہوریت کی سالمیت برقرار رہے۔

جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی اس وقت سے بڑھ گئی ہے جب شمالی کوریا نے اپنے پڑوسی پر ملک کے دارالحکومت پیانگ یانگ پر پروپیگنڈہ کتابچے والے ڈرون بھیجنے کا الزام لگایا تھا۔یہ دھماکے ایک دن بعد ہوئے جب شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے اس مسئلے پر بات کرنے کے لیے اپنے اعلیٰ فوجی اور سکیورٹی حکام کے ساتھ ایک میٹنگ بلائی تھی۔

شنگھائی تعاون تنظیم کا قیام سال 2001 میں عمل میں آیا تھا۔ ہندوستان 2005 سے اس تنظیم کا رکن تھا لیکن 2017 میں ہندوستان اس کا مستقل رکن بن گیا۔ سال 2017 میں ہی پاکستان اور ایران نے بھی ایس سی او کی رکنیت حاصل کی تھی۔ یہ تنظیم ممالک کی سیاست، معیشت، ترقی اور فوج سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کرتی ہے۔

شرد پوار انتخابات سے متعلق ایک پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔ اس دوران انہوں نے اسٹیج سے خطاب کرتے ہوئے ایک واقعہ کا ذکر کیا اور کہا کہ کچھ نوجوان لڑکے ہاتھوں میں تختیاں لیے کھڑے تھے۔ لڑکوں کی بات یہ تھی کہ اب شرد پوار بوڑھے ہو گئے ہیں اور انہیں سیاست چھوڑ دینی چاہیے۔ اس سلسلے میں شرد پاور کا یہ بیان آیا ہے۔

جھارکھنڈ میں ریاست کی تمام 81 سیٹوں پر اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ جھارکھنڈ اسمبلی کی میعاد 5 جنوری 2025 کو ختم ہو رہی ہے۔ ریاست میں آخری اسمبلی انتخابات دسمبر 2019 میں ہوئے تھے۔ ہیمنت سورین نے 4 جولائی 2024 کو تیسری بار جھارکھنڈ کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا تھا۔

وارانسی پہنچے سماج وادی پارٹی کے ریاستی صدر شیام لال پال نے یوگی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت کبھی بلڈوزر کی بات کرتی ہے، کبھی ایک ملک، ایک الیکشن اور کبھی وقف بورڈ کی بات کرتی ہے۔ لیکن، اس کا عوام سے جڑے حقیقی مسائل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

کینیڈا کے وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ 'بطور وزیراعظم یہ میری ذمہ داری ہے کہ میں ان لوگوں کو یقین دلاؤں جو محسوس کرتے ہیں کہ سیکیورٹی سے سمجھوتہ کیا گیا ہے لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ کاروائی کرنا یا ایکشن لینا یہ میری ذمہ داری ہے اور ہم متحد رہیں گے۔

صحافی گوری لنکیش کو 5 ستمبر 2017 کو بنگلورو میں ان کے گھر کے باہر تین بندوق برداروں نے قتل کر دیا تھا۔دسمبر 2023 میں وزیر اعلیٰ سدارامیا نے گوری لنکیش کے قتل کے مقدمات کی جلد سماعت کے لیے خصوصی عدالت قائم کرنے کی ہدایت دی تھی۔گوری کرناٹک کی ایک سینئر بائیں بازو کی صحافی تھیں۔

لبنانی حکومت کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ 23 ستمبر سے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں تقریباً ایک اعشاریہ دو ملین افراد گھر چھوڑ چکے ہیں۔لبنان کی وزارتِ صحت نے ہفتے کے روز کہا کہ لڑائی کے آغاز سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 2,255 تک پہنچ گئی ہے۔

معلومات کے مطابق وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی ماں ساوتری دیوی کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی۔ جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جہاں انہیں الگ وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ فی الحال ان کی حالت مستحکم ہے اور ڈاکٹروں کی ٹیم ان کا علاج کر رہی ہے۔