Bharat Express

Rahmatullah




Bharat Express News Network


عدالت نے یہ ہدایت مدرسہ بحرالعلوم اور متعدد قبروں کے ساتھ مسجد کے انہدام کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے دوران دی۔ یہ درخواست دہلی وقف بورڈ کی منیجنگ کمیٹی نے 2022 سے زیر التوا ایک عرضی میں دائر کی ہے۔دہلی وقف بورڈ کی منیجنگ کمیٹی نے کہا کہ مسجد اور مدرسہ کو 30 جنوری کو منہدم کر دیا گیا تھا۔

سپریم کورٹ کے وکیل اور کارکن پرشانت بھوشن نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ  "سی بی آئی ہرش مندر کے گھر اور دفتر پر چھاپہ مار رہی ہے۔ وہ سب سے زیادہ شریف، انسان دوست اور فیاض کارکنوں میں سے ایک رہے ہیں جنہوں نے کمزوروں اور غریبوں کے لیے انتھک محنت کی ہے۔

جمعہ (2 فروری 2024) کو سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران جسٹس سنجیو کھنہ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ آپ ہائی کورٹ کیوں نہیں جاتے؟ ہائی کورٹ سے رجوع کریں۔ میرے ساتھی جج بھی اس سے متفق ہیں۔ ہم براہ راست سپریم کورٹ میں دائر اس درخواست کی سماعت نہیں کر سکتے۔

انجمن انتظامات مسجد کمیٹی نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعہ کے دن اپنی دکانیں اور کاروبار بند رکھیں اور خصوصی "جمعہ" کی نماز ادا کریں۔ تنظیم کے جنرل سکریٹری عبدالبتین نعمانی نے ایک اپیل میں کہا، 'وارنسی کے ضلع جج کے فیصلے کی بنیاد پر گیان واپی مسجد کے جنوبی تہہ خانے (ویاس تہہ خانے) میں پوجا شروع ہو گئی ہے۔

اس سے پہلے ای ڈی نے 17 جنوری، 3 جنوری، 21 دسمبر اور 2 نومبر کو دہلی کے وزیر اعلی کو سمن بھیجا تھا، لیکن وہ حاضر نہیں ہوئے۔ ای ڈی کی جانب سے مسلسل سمن جاری کرنے کے بعد عام آدمی پارٹی نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ ساری کارروائی اروند کجریوال کو گرفتار کرنے کے لیے کی جارہی ہے۔ ای ڈی ان کو پوچھ گچھ کے بہانے بلا کر گرفتار کرنا چاہتی ہے۔

چینل کے ایک سال مکمل ہونے پر منعقدہ جشن میں بھارت ایکسپریس کے ایم ڈی اوپیندر رائے نے سینئر صحافی آلوک مہتا کو اعزاز سے نوازا اور ان کی خدمات کا اعتراف بھی کیا۔

عدالت نے ہیمنت سورین کو ایک دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ ای ڈی نے 10 دن کے ریمانڈ کی درخواست کی تھی۔ اس مطالبے پر عدالت میں کل بھی سماعت جاری رہے گی۔البتہ فی الحال کیلئے عدالت نے ہمنت سورین کو صرف ایک دن کے عدالتی تحویل میں بھیجا ہے۔

پولیس کی حفاظت میں درجنوں اسرائیلی آباد کاروں نے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں مسجد الاقصیٰ کے احاطے پر دھاوا بول دیا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ وہ الگ الگ گروپس میں داخل ہوئے اور مسجد کے صحنوں میں ادھر سے ادھر گشت کرنے لگے۔مسجد اقصیٰ کے کمپاؤنڈ کا  چکرتقریباً روزمرہ کا واقعہ بن گیا ہے۔

جھارکھنڈ میں بڑا سیاسی الٹ پھیر ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے چونکہ موجودہ وزیراعلیٰ ہمنت سورین نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور اب ان کی جگہ چمپئی سورین کو  قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کرلیا گیا ہے یعنی اب وہ جھارکھنڈ کے نئے وزیراعلیٰ ہوں گے۔

ایس پی حکومت کے دوران ڈنگر پور میں آسرا مکانات بنائے گئے تھے۔ یہاں کچھ لوگوں کے لیے پہلے سے ہی گھر بنائے گئے تھے، جنہیں 3 فروری 2016 کی صبح یہ کہتے ہوئے گرا دیا گیا کہ وہ سرکاری زمین پر ہیں۔ بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد ان لوگوں نے 25 جولائی 2019 کو گنج کوتوالی میں مقدمہ درج کرایا تھا۔