عدالت نے ہیمنت سورین کو ایک دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ ای ڈی نے 10 دن کے ریمانڈ کی درخواست کی تھی۔ اس مطالبے پر عدالت میں کل بھی سماعت جاری رہے گی۔البتہ فی الحال کیلئے عدالت نے ہمنت سورین کو صرف ایک دن کے عدالتی تحویل میں بھیجا ہے۔ای ڈی کی ریمانڈر پر عدالت نے ابھی فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے جس پر کل سماعت کے بعد فیصلہ متوقع ہے۔
#WATCH | Former Jharkhand CM and JMM executive president Hemant Soren leaves from PMLA Court in Ranchi.
Hemant Soren has been sent to judicial custody for one day. pic.twitter.com/jMz4yAveLm
— ANI (@ANI) February 1, 2024
ہیمنت سورین آج کی رات عدالتی حراست کے تحت ہوٹوار جیل کے بالائی سیل میں گزاریں گے ،حالانکہ ای ڈی نے ان کو جب عدالت میں پیش کیا تھاتب 10 دن کے ریمانڈ کی درخواست کی تھی۔آپ کو بتا دیں کہ ہیمنت سورین کو ای ڈی نے زمین گھوٹالہ معاملے میں کل رات گرفتار کرلیا تھا۔البتہ اس سے پہلے وہ راج بھون پہنچےاور وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔ جسے گورنر نے قبول بھی کر لیا تھا۔ اس سے پہلے منگل کو ہیمنت سورین 40 گھنٹے بعد اچانک دہلی سے رانچی پہنچے۔ سورین نے دہلی سے رانچی تک سڑک کے ذریعے 1250 کلومیٹر سے زیادہ کا سفر کیا۔ یہاں انہوں نے جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے سینئر لیڈروں اور ایسوسی ایٹ ایم ایل اے سے ملاقات کی۔ اس میٹنگ میں سی ایم سورین کی اہلیہ کلپنا سورین بھی موجود تھیں۔
بھارت ایکسپریس۔